رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مہاجرین کی تنظیم IOM نے حرم امیر المومنین(ع) کو آئی ڈی پیز میں مکانات تقسیم کرنے کی تقریب کے لئے رسمی دعوت دی۔
مذکورہ تنظیم کے ایک وفد نے حرم امیر المومنین (ع) کا رسمی دورہ کیا جس میں ان کا استقبال حرم کی انتظامی کمیٹی کے رکن سید عیسی خرسان نے کیا ، اس دوران مشترکہ خدمات اور اس کے طریقہ کار کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
وفد نے حرم امیر المومنین (ع) کے آئی ڈی پیز کے لئے کئے گئے اقدامات پر شکریہ ادا کیا اور ۱۰۰ گھروں کی تعمیر میں تعاون پر خراج تحسین پیش کیا۔
جبکہ حرم کی انتظامی کمیٹی کے رکن سید عیسی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وفد نے کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی ہے اور ان کے مسائل کو غور سے سنا ہے اور ان کے حل کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
اس موقع پر وفد نے حرم امیر المومنین (ع) کو گھروں کی تقسیم کی منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی رسمی دعوت بھی دی۔