‫‫کیٹیگری‬ :
27 August 2016 - 18:03
News ID: 422859
فونت
ایرانی حج مشن کے سربراہ :
ایرانی اور چینی مذہبی حکام کے درمیان ملاقات میں: ایران اور چین نے انہتا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور اسلام کو اس کے حقیقی مفاہیم کے ساتھ سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
 حج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے حج و زیارت محکمہ کے سربراہ اور امور حج میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے قاضی علی عسگر نے ایران کے دورے پر ایک چینی وفد کے ساتھ ملاقات میں انحرافی افکار کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں چین کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

چین کے مذہبی امور کے قومی ادارے کے سربراہ کوانگ شنگ کے ساتھ ہونے والی نشست میں انھوں نے کہا : افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج تکفیری گروہ اللہ اکبر کا نعرے لگا کر شام اور عراق میں لوگوں پر ستم ڈھا رہے ہیں۔

قاضی علی عسگر نے بیان کیا : یہ لوگ مسلمان نہیں ہیں بلکہ ایسے فریب خوردہ افراد ہیں جو ملکوں کے قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرکے رکھ دیں گے لہذا اس قسم کے منحرف گروہوں کو مسلمانوں کے اندر اثرونفوذ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔

ایرانی حج مشن کے سربراہ نے تاکید کی : حج کے امور کے سلسلے میں ہم چینی مسلمانوں کے ساتھ پورا تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے بیان کیا : سعودی عرب نے اس سال ایرانی عازمین حج کو مناسک حج کی ادائیگی سے روک دیا ہے۔

ایرانی حج کمیشن کے سربراہ نے کہا : ایرانی حجاج کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے بعد ہزاروں ایرانی شہریوں کے قتل میں ملوث دہشت گرد گروہ ایم، کے، او المعروف گروہ منافقین کی سرغنہ کو فریضہ حج کی ادائیگی کی دعوت دی گئی ہے۔

چین کے مذہبی امور کے قومی ادارے کے سربراہ کوانگ شنگ نے بھی اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا :  ایران اور چین، انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں ایک جیسی صورت حال سے دوچار ہیں، بنابریں دونوں ملکوں کو چاہئے کہ اس سلسلے میں بھرپور تعاون کریں اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬