‫‫کیٹیگری‬ :
27 August 2016 - 20:04
News ID: 422868
فونت
ہندوستان کے شہر ممبئی میں ہائی کورٹ نے درگاہ حاجی علی میں مردوں کی طرح عورتوں کو بھی داخلے اور وہاں عبادت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
درگاہ حاجی علی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے شہر ممبئی میں  ہائی کورٹ نے درگاہ حاجی علی میں مردوں کی طرح عورتوں کو بھی داخلے اور وہاں عبادت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ہندوستان میں روشن خیال ہندو، مسلمان اور دیگر سیکولر گروپس مزاروں اور مندروں میں مردوں کی طرح عورتوں کو بھی داخلے کی اجازت دینے کے حق میں مہم چلارہے ہیں۔

ممبئی ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا : ریاستی حکومت اور مزار کی انتظامیہ درگاہ میں آنے والی خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

حاجی علی درگاہ کے منتظمین نے ۲۰۱۲ میں حاجی علی کے مزار کے احاطے میں خواتین کے داخلے کو اسلامی تعلیمات کے خلاف قرار دے کر پابندی لگادی تھی۔

اطلاعات کے مطابق جسٹس وی ایم کناڈے اور ریواتی موہتے دیرے پر مشتمل بنچ نے ریمارکس دیے کہ مزار میں خواتین کے داخلے پر پابندی آئین کے آرٹیکل ۱۴ (یکساں قانون)، ۱۵(مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک)، ۱۹(بنیادی آزادی) اور ( ۲۱ نجی زندگی کے تحفظ اور آزادی) کی خلاف ورزی ہے۔

اس پابندی کے خلاف خواتین کے حقوق کے لئے سرگرم سماجی کارکنوں نے درخواست دائر کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ درگاہ کے اندر عورتوں کو بھی داخلے کی اجازت دی جائے۔

ریاستی حکومت نے رواں برس فروری میں ممبئی ہائی کورٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ جب تک درگاہ کا بورڈ یہ ثابت نہ کردے کہ مزار میں عورتوں کا داخلہ ان کے مذہبی عقائد کے خلاف ہے اس وقت تک عورتوں کو اندر داخل ہونے کی اجازت ہونی چاہیے۔

پٹیشنر زکیہ سمن نے اس فیصلے کو عورتوں کیلئے بڑی کامیابی قرار دیا ہے جبکہ شنی شنگنا پور مندر میں عورتوں کے داخلے کی مہم چلانے والی تروپتی دیسائی نے بھی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

واضح رہے کہ نئی دہلی میں حضرت نظام الدین کے مزار کے احاطے میں بھی خواتین کے داخلے پر پابندی عائد ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬