‫‫کیٹیگری‬ :
29 August 2016 - 16:01
News ID: 422898
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : قائد مرحوم علامہ مفتی جعفر حسینؒ کی برسی پر قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام ساجد نقوی کا پیغام ۔
علامہ مفتی جعفر حسینؒ

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے قائد مرحوم علامہ مفتی جعفر حسینؒ کی ۳۳ ویں برسی پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے : جس کارواں کی تاسیس اور تشکیل میں علامہ مفتی جعفر حسینؒ نے پیرانہ سالی کے باوجود انتھک محنت و کاوش کی ۔

انہوں نے بیان کیا : ان کی فکر سے الہام حاصل کرتے ہوئے مشکل اور نامساعد حالات کے باوجود ہم اپنی مثبت اور تعمیری جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ کارواں اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ قائد مرحوم ایک حقیقت پسند رہنما تھے اور انہوں نے اعتدال پسندی، اتحاد و یکجہتی اور صاف ستھری سیاست کے گہرے نقوش چھوڑے جو ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

حجت الاسلام ساجد نقوی نے کہا : وہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنے کے خواہشمند تھے اور اس بات پر متفکر تھے کہ اگر آئین و قانون کو بالادستی حاصل نہ ہوسکی تو ملک شرپسندوں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں میں آکر تباہی کی طرف چلاجائے گا۔ ان کی دوراندیشی اور وسیع سوچ آج کے حالات واضح کرتی ہے ان حقیقتوں پر غور کیا جائے۔

انہوں نے بیان کیا : قائد مرحوم علامہ مفتی جعفر حسینؒ نے عوام کے حقوق کے لئے جو جدوجہد کی وہ اپنی مثال آپ تھی جس میں پاکستانیت کا عنصر غالب رہا جبکہ انہوں نے شدت پسندی اور شرپسندی کی نفی کرتے ہوئے اعتدال اور اتحاد کو مدنظر رکھا، ملک کو درپیش داخلی و خارجی مسائل پر آواز بلند کی اور عوام کے جذبات کی ترجمانی اپنے اصولی موقف کے ذریعے کی، آپ ملک میں سیاسی عدم استحکام پر حقیقی جمہوریت کی عدم دستیابی پر ہروقت پریشان رہتے تھے کیونکہ سیاسی عدم استحکام کو ملک کی بقاء کے لئے نقصان دہ سمجھتے تھے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : قائد  دور آمریت میں پیرانہ سالی کے باوجود اپنے جائز اور دستوری حقوق کی جدوجہد کو پایہ تکمیل تک پہنچانا علامہ مفتی جعفر حسین کا خاصا تھا جنہوں نے نہ صرف شیعہ عوام کے آئینی و قانونی حقوق کا تحفظ کیا بلکہ ملک میں بسنے والے دیگر عوام کے حقوق کی بھی حفاظت کی اور سب پر واضح کیا کہ جبر و ظلم کے ذریعہ کسی کے جائز حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالا جاسکتا۔

حجت الاسلام ساجد نقوی نے مفتی جعفر حسین کی ملی، قومی، مذہبی اور علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ علامہ مفتی جعفر حسینؒ  کی مثبت ، تعمیر ی اور حب الوطنی پر مبنی جدوجہد کو آگے بڑھاتے ہوئے ملکی سلامتی اور قومی وحدت کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬