‫‫کیٹیگری‬ :
30 August 2016 - 21:32
News ID: 422927
فونت
حجت الاسلام سید غلام رضا عابدی:
حجت الاسلام سید غلام رضا عابدی نے کہا :ائمہ علیھم السلام نے ہمیشہ لوگوں کی تربیت اور سماج کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا ہے ۔
حرم مطہر امام رضا علیہ السلام

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس علماء ہند کے زیر اہتمام امام علی رضا علیہ السلام کی شہادت کے مناسبت سے دفتر مجلس علماء ہند واقع لکھنؤ میں ایک اہم پروگرام بعنوان ’’حیاتِ امام علی رضا (ع) کے سیاسی نقوش‘‘ منعقد ہوا۔

حجت الاسلام سید غلام رضا عابدی نے اس تقریب میں امام علی رضا (ع) کی زندگی کے اہم پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا : امام علی رضا (ع) نے تین ہزار احادیث ارشاد فرمائی ہیں جو مختلف علوم کا مظہر ہیں۔

مولانا غلام رضا نے کہا : آج سیاست کا لفظ بدنام ہے مگر سیاست کا تعلق فرہنگی امور سے بھی ہوتا ہے، لہذا امام علی رضاؑ کے فرہنگی امور کا بغور جائزہ لینا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا : ائمہ علیھم السلام نے ہمیشہ لوگوں کی تربیت اور سماج کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا ہے۔ ائمہ اطہار (ع) نے ہمیشہ لوگوں کو حصول علم کی دعوت دی ہے کیونکہ تعلیم کے ذریعہ ہی عقل میں اضافہ ہوتا ہے اور تعلیم کے ذریعہ ہی سماج کی ترقی و تعمیر میں اہم کردار ادا کیا جاسکتا ہے۔

اپنی تقریر میں انہوں نے مزید کہا : امام علی رضاؑ نے ہمیشہ مسلمانوں کے تحفظ، انکے حقوق کی پاسداری اور انکی بہترین تربیت کے لئے ہر ضروری اقدام کیا، کیونکہ جب تک تربیت کامل نہیں ہوگی، اس وقت تک معاشرہ فساد سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬