‫‫کیٹیگری‬ :
31 August 2016 - 20:23
News ID: 422937
فونت
حجت الاسلام والمسلمن رئیسی:
آستان قدس رضوی کے محترم متولی نے خبر نگاروں کے درمیان کہا: تمام روضوں کے متولی حضرات کے درمیان اتحاد، دنیائے اسلام کے اتحاد کا جلوہ ہے۔
حجت الاسلام والمسلمن رئیسی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے امام جمعہ مشہد مقدس کی آستان قدس رضوی کے محترم متولی سے ملاقات کے بعد خبرنگاروں کے درمیان دنیائے اسلام کے اتحاد پر تاکید اور اس بیان کے ساتھ کہ تمام روضوں کے متولی حضرات کے درمیان اتحاد دنیائے السلام کے اتحاد کے لیے مناسب میدان ہے کہا: آج تمام مسلمانوں کے لیے مشترک دشمن اور چیلنج ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : بہت افسوس کی بات ہے کہ بعض اسلامی ممالک پر بہت زیادہ حملے ہورہے ہیں اس دوران تمام مقدس روضوں کے درمیان اتحاد تمام مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور اسلام دشمنوں اور تکفیریوں کے مقابلے عظیم قدم ہے۔

حوزہ علمیہ خراسان کی مجلس صدارت کے رکن نے اس جلسے کے زمان و مکان کے تقدس کی طرف اشارہ کیا اور وضاحت کی : یہ اجتماع، زمانی لحاظ سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور مکانی لحاظ سے عالم آل محمد(ص) کی عظیم بارگاہ میں منعقد ہوا۔ یہ بہت اچھا موقع تھا اور مبارک اقدام اور یہ کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام اپنی سیرت و شخصیت میں اتحاد کے محور اور راز و رمز رہے ہیں بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ دنیائے اسلام کے اتحاد کا پرچم امام خمینی (رہ) نے ایران میں بلند کیا اور آج وہ پرچم مقام معظم رہبری کے ہاتھ میں ہے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں تمام مقدس روضوں کے متولی حضرات کا پہلا اجتماع اس ملک کی جانب سے کہ جو دنیائے اسلام میں اتحاد وہمفکری کا پرچم اٹھائے ہوئے ہے،اس اجلاس کی بہت اہمیت، ثمرات و برکات میں اضافہ کا سبب ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمن رئیسی نے تمام مقدس رضوں کی مشترک ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کیا اور وضاحت کی: جس طرح آئمہ طاہرین علیہم السلام اور آپ کے فرزند حضرات سب ایک ہی راہ پر گامزن تھے ، آج بھی تمام مقدس روضوں کے بھی مشترک اہداف ہیں اوریہ معارف اہل بیت عصمت و طہارت و قرآن کی نشر و اشاعت اور بشریت کی سعادت و نجات کی راہ ہے۔

خبرگان رہبری کونسل کی مجلس صدارت کے رکن نے کہا: بیشک تمام مقدس روضوں کے درمیان تعاون و ہمکاری آئمہ طاہرین علیہم السلام کے مقدس روضوں کے زائرین کی معرفت میں اضافہ کا سبب اور اسلامی امت کی مشکلات و پریشانیوں کی برطرفی میں موثر ہوگا۔

حجت الاسلام والمسلمن رئیسی نے زیارت کو اسلام کی ایک بنیادی راہ اور معاشرے کی حفاظت میں عظیم قدم قراردیا اور کہا: اس زمانے میں کہ اسلامی دشمن معاشرے سے زیارت و توسل کو کم رنگ اور ہلکا دکھانے میں کوئی کمی نہیں کررہے ہیں ، مقدس روضوں کے درمیان اتحاد اس مقصد کے بارونق ہونے کا باعث اور مبارک قدم ہوگا اور یہ اتحاد لوگوں کے خداوندعالم کی ذات سے عشق اوردشمنان دین کے مقابلے مسلمانوں کے درمیان شدت محبت کا سبب ہوگا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬