رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری علامہ سید نزار حبل المتین نے گزشتہ روزا ایرانی تواشیح خوان (مدحیہ اشعار پڑھنے والا گروپ) کے ساتھ ملاقات کی ۔
جنرل سیکٹری نے انہیں خوش آمدید کہا اور فکر اھلبیت کی ترویج پر مبارک باد پیش کی ۔
اس گروپ کا نام محمد رسول اللہ (ص) ہے جو کہ پیغمبر اکرم(ص) کی شان میں گروپ کی صورت میں مدحیہ اشعار پڑھتے ہیں
ڈاکٹر علی محمدی گروپ کے کوارڈینیٹر نے حرم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ اس گروپ کے اعضا کی تعداد ۶۳ ہے جو کہ پیغمبر اکرم(ص) کی عمر مبارک کے عدد کے مطابق ہے اور ہمارے اس دورے کا مقصد حرم امیر المومنین (ع) میں ولایت اھلبیت(ع) کی تجدید کرنا ہے ۔
اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی آخر میں جنرل سیکٹری نے گروپ کا شکریہ ادا کیا جبکہ گروپ نے بھی اس شاندار ضیافت پر حرم امیر المومنین (ع) کی انتظامیہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔آخر میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے ۔