‫‫کیٹیگری‬ :
03 September 2016 - 20:14
News ID: 423000
فونت
آیت اللہ موحدی کرمانی:
خطیب جمعہ نے کہا : آل سعود چونکہ خود امریکہ اور طاغوتی طاقتوں کے پرستار اور ایک قسم کے مشرک ہیں لہذا وہ مشرکین سے برائت کے خلاف ہیں۔
آیت اللہ موحدی کرمانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اس ہفتہ کی نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی، نماز جمعہ کے خطبہ میں انہوں نے ایران کے خلاف دشمنوں کی معاندانہ پالیسیوں اور سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : دفاعی توانائیوں میں اضافہ ایران کا مسلم حق ہے ۔

خطیب جمعہ نے حرمین الشریفین پرجاہل، نادان اور کثیف وہابیوں کے قبضہ اور تسلط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : حرمین الشریفین مکہ و مدینہ کوجاہل، نادان اور کثیف وہابیوں نے اپنے ناپاک ہاتھوں میں یرغمال اور اسیربنا رکھا ہے جس پر سخت افسوس ہے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ جلد از جلد مسجد الاقصی اور مکہ و مدینہ کوصہیونیوں اور خبیث  وہابیوں سے آزاد فرمائے۔

انہوں نے بیان کیا : جیسا حج اللہ تعالی منعقد کرانا چاہتا ہے اگر ایسا حج منعقد ہوجائے تو مسلمانوں کی تمام مشکلات حل ہوسکتی ہیں حج جیسا عظيم اجتماع کسی دوسرے وقت میں ممکن نہیں ، اور اس عظیم اجتماع کے ذریعہ عالم اسلام کی مشکلات کو برطرف کیا جاسکتا ہے ۔

خطیب جمعہ نے تاکید کی : اس عظیم اجتماع میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف  سامراجی اور مشرک طاقتوں کی گھناؤنی سازشوں سے پردہ چاک کیا جاسکتا ہے اور حج کے دوران اس دور کے شیاطین کو پتھر اور کنکریاں ماری جاسکتی ہیں مشرکین سے برائت، حج کے اہم فرائض میں شامل ہے لیکن آل سعود چونکہ خود امریکہ اور طاغوتی طاقتوں کے پرستار اور ایک قسم کے مشرک ہیں لہذا وہ مشرکین سے برائت کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا : آل سعود امریکہ کے غلام اور نوکر ہیں مسجد الاقصی کی طرح مکہ اور مدینہ پر بھی صہیونیوں کا قبضہ ہوچکا ہے آل سعود نے مکہ و مدینہ کا انتظام سامراجی طاقتوں کے ہاتھ میں دیدیا ہے آل سعود نے کعبہ ، مسجد الحرام اور مسجدالنبی  کی حرمت کو پامال کردیا ہے اور اس سال ایرانی حجاج پر حج کا راستہ روک کر اپنے مشرکانہ اور ظالمانہ اعمال کو طشت از بام کردیا ہے۔

آل سعود نے منی میں اللہ تعالی کے مہمانوں کا قتل عام کیا ، انھوں نے حجاج بیت اللہ الحرام کی حرمت کو پامال کیا، انھوں نےگذشتہ سال  منی میں حاجیوں کا قتل عام کرکے بتا دیا کہ آل سعود در حقیقت آل یہود ہیں جو مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا : امت مسلمہ منی کے المناک واقعہ کو کبھی بھی فراموش نہیں کریے گي اور منی کا دلخراش اور المناک واقعہ آل سعود کی بدنما پیشانی پر دائمی داغ  بنا رہےگا۔ سعودی عرب نے اللہ تعالی کے مہمانوں کا منی میں قتل عام کرکے اپنے مکروہ چہرے کو عالم اسلام کے سامنے پیش کردیا ، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب آل سعود کا بھی صدام معدوم کی طرح خاتمہ ہوجائے گا اور سرزمین وحی پرآل سعود کی حکومت کے بجائے اللہ تعالی  اور محمد و آل محمد  علیھم السلام کی حکومت قائم ہوگی۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا : ایران کے عوام گذشتہ برس حج کے دوران منی' میں پیش آنے والے ہولناک سانحے کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے.

آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے بیان کیا : ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر گذشتہ برس حج کے دوران سعودی حکام حاجیوں کی جان کے تحفظ کے سلسلے میں احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے تو منی میں ہزاروں حاجیوں کی جان نہ جاتی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حج اسلام کے لئے عظمت و سربلندی کا باعث ہے کہا : امت اسلامیہ کو حج کے دوران دشمنوں اور مسلمانوں کے خلاف  کی جانے والی سازشوں اور تفرقہ انگیزیوں کو سمجھنا چاہئے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا : حرمین شریفین کو آل سعود کے چنگل سے نجات ملے گی تاکہ مسلمان پورے اطمینان و سکون کے ساتھ حج ادا اور دشمنان اسلام کے خلاف اپنی نفرت وبیزاری کا اعلان کریں۔

انہوں نے گذشتہ برسوں کے دوران ایران کی دفاعی صنعتوں میں ترقی و پیشرفت کا ذکرکرتے ہوئے کہا : مسلح افواج دفاعی اور حملہ کرنے والی  توانائیوں میں اضافے کے تعلق سے رہبر انقلاب اسلامی کے حکم کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہی ہیں جو انتہائی قابل تعریف اقدام ہے۔

خطیب جمعہ نے کہا : آج کی دنیا میں جب تسلط پسند اور منہ زور طاقتیں دوسرے ملکوں پر جارحیت اور بے گناہ انسانوں کا قتل عام کرنے میں ذرہ برابر دریغ نہیں کرتیں، دفاعی اور حملہ کرنے والی صلاحیتوں میں اضافہ اسلامی جمہوریہ ایران کا حتمی اور مسلمہ حق ہے۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا : ایران کی دفاعی صنعتوں کی طاقت اور ترقی و پیشرفت نے دشمنوں کے دلوں میں بہت زیادہ خوف و دہشت ڈال دی ہے کہا کہ ایران کے آس پاس کے ملکوں میں بدامنی کا دور دورہ ہے لیکن ہماری طاقتور مسلح افواج کی مکمل آمادگی کی بدولت اسلامی جمہوریہ ایران میں پوری طرح امن قائم ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬