‫‫کیٹیگری‬ :
03 September 2016 - 20:26
News ID: 423002
فونت
امام محمد تقی علیہ السلام کی یوم شہادت کی مناسبت سے ایک ماتمی جلوس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے برآمد ہوا اور مابین الحرمین سے ہوتا ہوا حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک میں پہنچا ۔
روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نےحضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی المناک شہادت کے حوالے سے اھل بیت اطہار علیھم السلام کو پُرسہ پیش کرنے اور ماتم و عزاداری کے احیاء کے لئےایک ماتمی جلوس نکالا ۔

یہ ماتمی جلوس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے برآمد ہوا اور مابین الحرمین سے ہوتا ہوا حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک میں پہنچا کہ جہاں دونوں مقدس حرموں کے خدام نے مل کر اپنے مظلوم امام کے مصائب پر ماتم کیا اس ماتمی جلوس کا اختتام روضہ مبارک امام حسین(ع) کے صحن میں ایک مجلس عزاء پہ ہوا۔

اس المناک موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں اظہارِ حزن کے طور پر ہر طرف سیاہ چادریں اور سیاہ علم نصب کئے گئے اور بہت سے بینروں پر امام محمد تقیعلیہ السلام اور باقی آئمہ(علیھم السلام) کے فرامین کو لکھ کر جگہ جگہ لٹکایا گیا اور متعدد مجالس کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بات واضح رہے کہ امام محمد تقی علیہ السلام رسول خدا(ص) کے نانویں جانشین تھے انہوں نے اپنے والدِ گرامی سے میراث امامت کو حاصل کیا۔ وقت کے حاکم معتصم بن ھارون نے حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کو زہر کے ذریعے ماہ ذی القعدہ کے آخری دن (۲۲۰هـ) کو شہید کیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬