رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) میں قائم دارالقرآن الکریم مختلف قرآنی وفود کا استقبال کیا جن میں حرم حضرت عباس(ع) کے قرآن اکیڈمی اور صوبہ بصرہ کا قرآنی ادارہ شامل تھا۔
ان دونوں قرآنی وفود کے ہمراہ قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا۔
دارالقرآن کے نائب مدیر علا محسن نے بتایا کہ دوسرا سال ہے کہ مسلسل قرآنی ادارے اور تنظیمیں عراق کی سطح پر دورہ کر رہی ہیں ۔
اور اس میں بہترین قاری کا انتخاب کیا جائے گا ،اس پروگرام کے انچارج سید حسنین حلو نے بتایا کہ ان دوروں سے قاریان کرام کی تلاوت سننے کا موقع ملتا ہے اور اس میں بہترین قاری کے انتخاب میں مدد ملتی ہے۔
اس موقع پر لیکچر کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں آواز کی کیفیت اور دیگر ضروری باتوں سے قاریان کرام کو آگاہ کیا گیا۔
اخر میں وفود کے نمائندوں نے حرم امیر المومنین (ع) کے دارلقرآن کی ضیافت اور شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی تعاون کی یقین دھانی کروائی۔