‫‫کیٹیگری‬ :
07 September 2016 - 15:44
News ID: 423078
فونت
آیت الله نوری همدانی کا عالم اسلام کے جدید صورت حال پر پیغام ؛
حضرت آیت الله نوری همدانی نے سعودی عرب کو سامراجی طاقت و عالمی صیہونیست کا علاقہ میں اصل غلام و نوکر جانا ہے اور بین الاقوامی تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ بحرین کے سلسلہ میں اپنی ذلیل آمیز خاموشی کو ختم کریں ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے عالم اسلام میں پیش آنے والے تلخ و دردناک حادثات کے رد عمل پر اپنے ایک پیغام میں منا کے حادثے میں مظلومانہ شہید ہوئے حجاج کے حقوق کے حصول کی کوشش کی تاکید کی ہے ۔

مرجع تقلید کے پیغام کا متن جو رسا نیوز ایجنسی کو بھیجا کیا گیا ہے اس طرح سے ہے :

بسم الله الرحمن الرحيم

نہایت ہی افسوس کی بات ہے کہ اس وقت عالم اسلام میں مسلمانوں کی غم انگیز حالت کی خبر سن رہا ہوں ، سعودی عرب علاقے میں سامراجیت اور صیہونیستوں کا اصل نوکر و غلام کے عنوان سے بے شمار جرم و جنایت کو انجام دینے میں کوئی کمی نہیں کر رہا ہے یہاں تک کہ یمن کے بے گناہ ہزاروں مظلوم عوام کو بے گناہ قتل کر رہا ہے اور بحرین کے داخلی امور میں ظالم و آمر حکومت کی حمایت کر رہا ہے اور خاص کر اسلام کے اہم فریضہ ابراہیمی کے انجام دہی میں مسلمانوں کو روکنا اس ظالم حکومت کا ایک اہم کام ہے ۔

دوسری طرف بحرین کے بزرگ عالم دین شیخ عیسی قاسم کو ان کے گھر میں نظر بند کرنا نہایت ہی نیچا کام ہے کہ جو دنیا کے آزادی پسند لوگوں کے غم کا سبب ہوا ہے ۔ مسلمانوں کو چاہیئے کہ اتحاد و وحدت کے ذریعہ علاقے کی سامراجی اور صیہونی سازش کو ناکام کریں ، بین الاقوامی تنظیم اپنی ذلیل آمیز خاموشی کو ختم کریں اور قتل و غارت و خون خرابہ اور ظلم و ستم کو روکنے میں کردار ادا کریں اور مسلمانوں کے حقوق پر کام کرنے والی حقوقی تنظیم منی کے حادثہ اور یمن و بحرین کے مظلوم و بے گناہ مظلوم عوام کے قتل عام کے حقوق کے حصول کی کوشش کریں ۔

حوزہ علمیہ قم بھی دوسری بار تمام مسلمان اور آزادی خواہ قوم خاص کر بحرین کے بزرگ عالم دین شیخ عیسی قاسم کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔

والسلام علیکم و رحمت الله و برکاتہ

 حسین نوری همدانی

۷ ستمبر ۲۰۱۶ //۹۸۹/ف/۹۳۰ ک ۴۴۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬