
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق بحرینی حکومت کی طرف سے اس ملک کی مظلوم عوام اور اس ملک کے دینی رہنما آیت الله شیخ عیسی قاسم کے ساتھ ظالمانہ اقدامات کی مذمت میں حوزہ علمیہ قم کے مدرسہ فیضیہ کے سالن اجتماعات میں ایک احتجاجی اجتماع منعقد ہوئی ۔
اس اجتماعات میں بحرینی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت میں حوزہ علمیہ قم کے علما اور طلبا کے اس احتجاجی اجتماع کے شرکا نے آل خلیفہ کی مخاصمانہ اور ظالمانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ بحرینی حکومت کے انسانیت سوز اقدامات کا نوٹس لیں۔ اجتماع میں شریک علما اور طلبا نے بحرینی عوام سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔
حجت الاسلام والمسلمین محمد حسن اختری نے اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس بیان کے ساتھ کہ حوزات علمیہ کے علماء و طلاب و اساتید بحرین کے مظلوم علماء و عوام کے آواز پر جمع ہوئے ہیں اظہار کیا : یہ اجتماع ایک بہت ہی شائستہ و بجا قدم ہے کیونکہ اس وقت جو بحرین میں ہو رہا ہے یہ فردی مسئلہ نہیں ہے بلکہ بحرین کے علماء و عوام کا اجتماعی مسئلہ ہے ۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اہل بیت ع عالمی کونسل کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام محمد حسن اختری اور ایران میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے حجت الاسلام شیخ عبداللہ الدقاق نے بحرینی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
اس درمیان ایمنسٹی انٹرنیشنل میں بحرین کے امور کے کوآرڈینیٹر بلوٹیگن نے بھی اپنے ایک بیان میں بحرین میں حکومتی کارندوں کے ہاتھوں عام شہریوں کی گرفتاریوں اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کئے جانے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ بحرینی حکومت کے یہ اقد امات خودسرانہ اور ظالمانہ ہیں۔ // 989//ف//930/ک 372