‫‫کیٹیگری‬ :
11 September 2016 - 09:24
خبر کا کوڈ: 423161
فونت
حضرت امام صادق علیہ السلام کی روایت جس میں زیارت امام حسین علیہ السلام کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔
روز عرفہ زیارت امام حسین ع

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرفہ کے اعمال کے سلسلہ میں معصومین علیہم السلام کی طرف سے بہت تاکید کی گئی ہے اور اس کی فضیلت میں بہت ساری معتبر و صحیح روایت موجود ہے ان میں سے ایک معتبر حدیث میں رفاعہ سے نقل ہوا ہے کہ حضرت امام صادق علیہ السلام نے مجھ سے پوچھا:

کیا اس سال حج پر گئے تھے ؟میں نے عرض کی : میں آپ پر قربان ہو جاؤں میرے پاس حج پر جانے کی مالی طاقت نہیں تھی لیکن عرفہ کے دن حضرت امام حسین(ع) کی قبر مطہر کے پاس (کربلا میں) تھا۔

آپ(ع) نےفرمایا: اچھا کام کیا ہے ، پھر امام حسین کی زیارت کی فضیلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اگر مجھے اس بات کا خوف نہ ہوتا کہ لوگ حج کو چھوڑ دیں گے ، تمھارے لیے ایک حدیث بیان کرتا جسے سننے کے بعد تم امام حسین کی قبر مطہر کی زیارت ترک نہ کرتے۔

پھر امام نے فرمایا: میرے والد بزرگوار نے مجھے خبر دی کہ جو شحض بھی امام حسین(ع) کی قبر مطہر کی زیارت کے لیے چل پڑے اور اس حال میں ہو کہ اس امام کے حق کی معرفت رکھتا ہو اور تکبر نہ رکھتا ہو تو ایک ہزار فرشتے دائیں طرف سے اور ایک ہزار فرشتے بائیں طرف سے اس کے ہمراہی (ہم سفر) ہو جاتے ہیں اور اس شخص کے لیے ایسے ہزار حج اور ہزار عمرے کا ثواب لکھ دیا جاتا ہے جو پیغمبر خدا(ص) کے ہمراہ یا آن خصرت(ص) کے وصی کے ساتھ انجام دیے گئے ہوں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۸۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬