امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے یوم عرفہ کے دعا کے ساتھ شہادت سفیر کربلا کی شہادت منائی گئی۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن سادات کالونی (انچولی) یونٹ اور دستہ امامیہ کی جانب سے یوم عرفہ کا انعقاد کیا گیا ۔
دعا عرفہ کے ساتھ یوم شہادت حضرت مسلم بن عقیل (ع) کی مناسبت سے عزاداروں نے سفیر کربلا کی مظلومیت پر آنسوں کے ساتھ پرسہ دیا ۔
دعائے روز عرفہ و مجلس عزا کا انعقاد مسجد خیرالعمل انچولی سوسائٹی میں کیا گیا تھا ۔
دعائے عرفہ کی تلاوت آغا سید مبشر حیدر زیدی نے کی، اس موقع پر مجلس عزا سے خطاب مولانا سید علی افضال رضوی نے کیا، دعائے روز عرفہ و مجلس عزا میں مومنین و مومنات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔/۹۸۸/الف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے