‫‫کیٹیگری‬ :
14 September 2016 - 18:47
News ID: 423224
فونت
انشا اللہ عید ولادت پیغمبر اکرم (ص) پر ان کے ابن عم کے مرقد مبارک کے گنبد کا افتتاح کر دیا جائے گا۔
حرم امیر المومنین (ع) کے گنبد

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری علامہ سید نزار حبل المتین نے حرم علوی (ع) کے طلائی گنبد کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کر دیا ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انہوں نے جاری کام کا قریب سے جائزہ لیا ان کے ہمراہ چند مہمان گرامی بھی تھے ۔

انہوں نے مہمانوں کو بتایا کہ اس سال شدید گرمی اور ماہ رمضان کی وجہ سے کام میں کچھ تاخیر ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود ۸۰ فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔

انشا اللہ عید ولادت پیغمبر اکرم (ص) پر ان کے ابن عم کے مرقد مبارک کے گنبد کا افتتاح کر دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس گنبد کا تعلق دوسری یا تیسری صدی ھجری سے ہے جو کہ اسلامی فن معماری کا قدیم ترین نمونہ ہے ۔/۹۸۸/الف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬