‫‫کیٹیگری‬ :
15 September 2016 - 17:51
News ID: 423247
فونت
آستان قدس رضوی کے وقف بورڈ کے سربراہ نے کہا : آستان قدس رضوی ایک مذہبی ادارہ ہے جو وقف کی بنیاد پر چلتا ہے کہ جو واقفوں کے نیت کے لحاظ سے ۲۶ آرٹیلکس پر بنا ہے ۔
روضہ امام رضا علیہ السلام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے وقف بورڈ کے چیرمین حجت الاسلام رضا دانشور ثانی نے کہا : آستان قدس رضوی دنیا میں سب سےبڑا وقف بورڈ ہے کہ جو ۲۶ آرٹیکلس کے ساتھ ادارہ کے واقفوں کے لیے قابل تاکید ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : آستان قدس رضوی ایک مذہبی ادارہ ہے جو وقف کی بنیاد پر چلتا ہے کہ جو واقفوں کے نیت کے لحاظ سے ۲۶ آرٹیلکس پر بنا ہے ۔

آستان قدس رضوی کے وقف بورڈ کے سربراہ نے کہا : اس مقدس ادارہ کے تشکیل کے بعد طے پایا کہ ایک کمیٹی جو دینی مدارس اور یونیورسٹیوں کےاساتذہ سے بنی ہو وہ وقف نامے اور ملکیت کی سندوں کی تحقیق کریں اور اسی سلسلہ میں آستان قدس رضوی کے وقف بورڈ کے آفس کے علاوہ واقفین کے اہداف اور نیتوں کے بارہ میں دقیق مطالعہ کیا گیا اور آستان قدس رضوی کے وقف بورڈ کے بجٹ کے لحاظ سے ۲۶ آرٹیکلس پر آئین نامہ تیار ہوا ۔

انہوں نے وضاحت کی : روضہ منورہ میں ڈیکوروشن، صفائی اورخوشبو کا اہتمام ، خدام کے امور ، تحفظ ، دربانوں ، فراشوں ، کفشداروں اور مؤذنوں کے حقوق ،مقدس مقامات کی تعمیرات ، دارالشفاء اور اس سے مربوط ہاسپیٹلز ، مہمانسراءزائرین ، اعیاد ، سوگواری میں مجالس و محافل ، غریب و فقیر سادات اور ایتام ، طلاب و اہل علم کے وظیفہ اس ائین نامہ کے آرٹیکلس میں سے ہیں ۔

فقرا اورغریبوں کی مدد، قالین ، لائبریری ، نائب الزیارۂ ، خیرات مبرات ، حفاظ اور واقفین کے گھروالوں کی قبریں ،واقفین کی اولاد اور رشتہ داراس کےعلاوہ وقف ناموں کے مطابق دوسرے خرچ جیسے بہت سی ضروری اشیاء کی خریداری ، ثقافتی امور اور حق التولیہ، حق نظارت، آستان قدس رضوی کے وقف بورڈ کے آئین نامہ کی آرٹیکلس میں شامل ہیں ۔/۹۸۸/الف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬