‫‫کیٹیگری‬ :
18 September 2016 - 22:47
News ID: 423305
فونت
خانم نرگس سجاد جعفری:
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سیکرٹری نے کہا : دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں کرنے کے بجائے پر امن شعیہ اور اہلسنت مکتب فکر کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سیکرٹری امور تربیت خانم نرگس سجاد جعفری نے ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے خواتین کے شعیہ مدرسہ پر چھاپے کی شدید مذمت کی ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : پنجاب پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے، ایسی کاروائیوں سے ملت تشیع میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رھا ہے.

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سیکرٹری نے کہا : NAP کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں کرنے کے بجائے پر امن شعیہ اور اہلسنت مکتب فکر کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں خانم نرگس کا کہنا تھا کہ اس انداز کی بلاجواز کاروائیوایوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح ہمارے حوصلوں کو توڑا نہیں جاسکتا  حکومت وقت ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائے ۔

انھوں نے کہا : ۲ ستمبر کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرئڑی جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب ہاوس پر دھرنے کا اعلان کیا تھا، جس پر پنجاب حکومت نے رابطہ کرکے ان مسائل (عزادری میں روکاوٹ، بلا جواز گرفتاری، ذاکرین پر پابندی وغیرہ) کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی مگر موجود حالت دیکھ کر انداز ہوتا ہے کہ حکومت شیعہ مسلمانوں کے ساتھ اپنا رویہ تبدیل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬