عراق میں متعین پاکستانی سفارت خانے کے نمائندے نے حرم امیر المومنین (ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں متعین پاکستانی سفارت خانے کے نمائندے اقبال حسین نے حرم امیر المومنین (ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا ،ان کا استقبال شعبہ تعلقات داخلیہ کے سربراہ مازن اسدی نے کیا ۔
انہیں اس موقع پر حرم کے مختلف مقامات کی زیارت بھی کروائی گئی ۔ان کا اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد زیارت کا یہ دوسرا موقع ہے ۔
اس موقع پاکستانی سفارت کے نمائندے نے حرم کی میڈیا ٹیم کو اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ حرم امیر المومنین (ع) مسلمانوں کے اتحاد و اتفاق کے لئے ایک بہترین و مثالی مکان ہے تمام ادیان کے لئے پناہ گاہ ہے۔
اس موقع پر انہیں حرم میں جاری منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔/۹۸۸/۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے