امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنے والے اللہ کا کام کرتے ہیں
حوزہ علمیہ خراسان کے مشہور و معروف استاد نے کہا :انسان صرف خداوندعالم سے خوف رکھے اور یہ اسی شجاعت وجوانمردی کا راز ہے جو امام خمینی (رہ ) اور مقام معظم رہبری دینی دشمنوں ، مستکبروں اور دنیا کے ظالموں کے مقابلے میں استعمال کرتے ہیں ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے متولی حجت السلام سید ابراہیم رئیسی نے بعض غیر ایرانی علما اور مبلغین سے ملاقات میں قائد معظم انقلاب کو پوری دنیا کا سب سے بڑا امربالمعروف اور نہی عن المنکر کرنے والا قرار دیتے ہوئے کہا :آج ان کی برابر مظلوموں کے حق کا دفا ع اور ظالموں کے مقابلے میں قیام کرنے والا کوئی نہیں ہے ۔
انہوں نے دینی مدارس کے بعض غیر ملکی طلاب ، علما اور مبلغین سے ملاقات میں اس بات تاکید کے ساتھ کہ امر صرف اور صرف ذات اقدس الہی سے مخصوص ہے، کہا : تمام امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنے والے اللہ کا کام کرتے ہیں اور لوگوں کے لیے واجبات اور محرمات الہی کو یاد دلاتے ہیں ۔
حوزہ علمیہ خراسان کے مشہور و معروف استاد نے نبی اکرم (ص) کی اس روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ «مَنْ أَمَرَ بِالْمَعْرُوفِ وَ نَهَى عَنِ الْمُنْکَرِ فَهُوَ خَلِیفَةُ اللَّهِ فِی الْأَرْضِ وَ خَلِیفَةُ رَسُولِه» کہا: اس حدیث کے مطابق ، مبلغین کی شان تبلیغی اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا تقاضا ہے کہ خلیفۃ اللہ اور خلیفۃ الرسول کے مقام پر اور خیر خواہی کی خاطرلوگوں کے لیے واجبات و محرمات کی وضاحت کریں ۔
خبرگان رہبری کونسل کی مجلس صدارت کے رکن نے دنیا کو صرف خداوند متعال کے ارادوں کا تاثر قراردیا اورکیا : پروردگار متعال کا ارادہ سارے امور پر موثر ہے ، لہذا انسان صرف خداوندعالم سے خوف رکھے اور یہ اسی شجاعت وجوانمردی کا راز ہے جو امام خمینی (رہ ) اور مقام معظم رہبری دینی دشمنوں ، مستکبروں اور دنیا کے ظالموں کے مقابلے میں استعمال کرتے ہیں ۔
انہوں نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ سامراج معاشرے میں معنویت کی تعمیق اور فطرتوں کی بیداری سے ڈرتا ہے ، اظہار کیا : سامراجی میڈیا کوشش کر رہا ہے کے دلوں اور فکروں میں شک و شبہ ڈال کر ، اسلامی معاشروں میں علمی شک و شبہات منتشر کرے اور ان کے اس ہدف کو ختم کرنے میں مبلغین دینی کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے ۔/۹۸۸/۹۳۰/ک۴۱۷/