رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ثامن فارمیسی کمپنی نےآستان قدس رضوی کی نمایندگی میں دوسری بین الاقوامی نمائش "ایران فارما"(IPH) میں شرکت کی ۔
دواؤں سے مربوط دوسری بین الاقوامی نمائش ، فارمیسی کے میدان میں عظیم ترین پروڈیسکز لے کر دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں طرح طرح کی دوائیں ، بیماروں کی ضرورت کی چیزیں، تقویتی دوائیں، گیاہی و طبی دوائیں ، صحت و صفائی و خوبصورتی کے کریم پوڈر، دوا بنانے کے سامان، پیکٹس اور ایران میں انسانی ضرورت کی چیزوں کی نمائش منعقد کررہی ہیں ۔
اس نمائش میں ۹۰ سے زیادہ فارمیسی کمپنی ۳۰ ممالک سے شرکت کررہی ہیں ، تہران میں امام خمینی مصلی کی ۱۵ ہزار میٹر مربع جگہ میں ملکی و غیرملکی کمپنیوں کی ہمفکری و آراء وتجاویز کو پیش کیا گیا ہے اور امسال خصوصا پابندیوں کے بعد غیرملکی کمپنیاں اور مقام معظم رہبری کی تاکید"مزاحتمی معیشت اور اقدام و عمل " کے پیش نظر ملکی کمپنیاں بہت زیادہ امکانات و افزائش کے ساتھ اس نمائش میں شرکت کررہی ہیں۔
آستان قدس رضوی نے بھی ایک وقف بورڈ ادارے کی حیثیت سے کہ جو طویل عرصہ سےحضرت امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین ومجاورین کے لیے معنوی خوراک کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی و مادی صحت و سلامتی کا بھی اہتمام کرتا رہا ہے کہ جس سلسلے میں ہسپتال ، میڈیکل کالج وغیرہ کا وجود اس بات پر دلیل ہے ۔ یہ ادارہ اس نمائش میں اپنی دواؤں کے ساتھ ثامن ہولڈنگ فارمیسی کمپنی کی شکل میں شریک ہوگا اور اپنے تمام پروڈیکسز کو آنے والے مہمانوں کے سامنے رکھے گا۔
ثامن فارمیسی کمپنی آستان قدس رضوی سے مربوط ہے کہ جس کی ۱۹۸۴ء میں ملک کی دواؤں کی ضرورت پورا کرنے کے لیے بنیاد رکھی گئی اور ۱۹۹۲ء میں کام شروع کیا کہ جس میں اب مختلف قسم کی دوائیں اور انکجکشن و زخم دھونے کے کیمکل تیار ہوتے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ یہ کمپنی صوبہ خرسان کی واحد ایسی کمپنی ہے کہ جس نے اپنے ابتداء ہی میں جنگی زخمیوں کے لیے انکجکشن بنائے اور انقلاب کی کامیابی کے بعد بھی ایک فارمیسی کمپنی کے طور پر علاقہ میں اپنے کام کو آگے بڑھائے ہوئے ہے اور آج آستان قدس رضوی کے ہیلڈنگ فارمیسی کے طور پر کا میاب اورمتعدد جدید دواؤں کو بنا کرپیش کرچکی ہے ۔/۹۸۸/۹۴۰/