‫‫کیٹیگری‬ :
23 September 2016 - 19:28
News ID: 423409
فونت
عید غدیر کی مناسبت سے امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک پر ایک عظیم جشن کا اہتمام کیا گیا جو حرم مطہر رضوی کے امام خمینی ہال میں منعقد ہوا ۔
امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک پر جشن عید غدیر

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عید غدیر کی مناسبت سے حوزہ علمیہ مشہد کے مشہور و معروف استاد نے حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی متولی محترم آستان قدس رضوی ، علماء کرام اور آستان قدس رضوی کے دیگر عہدے داروں اور زائرین و مجاورین کے عظیم اجتماع کے ساتھ رضوی بارگاہ منورہ میں منعقد ہوا ۔

اس جشن غدیر میں  ذاکرین و شعراء اہل بیت نے قصیدہ خوانی کی کہ جس میں حضرت امیر المومنین علیہ السلا م کی مدح وثنا کی گئی اور بارگاہ رضوی کے خادموں نے تمام حاضرین کا مٹھائی و شربت کے ساتھ استقبال کیا۔

حسن اسلامی، سید مہدی رضائی ، سید حمید برقعہ ای، مہدی سروری اور سید جعفر ماہرخسار نے مولائے کائنات کی شان میں منقبت خوانی کی اور نعت رسول پاک بھی پڑھی گئی اور آخر میں حجت الاسلام والمسلمین حائری زادہ نے غدیر کی اہمیت پر تقریر کی۔

اس عظیم شب و روز میں حرم مطہررضوی کے تمام صحن و ہال میں چراغانی تھی اور حضرت کے روضہ منورہ میں ہرطرف سے زائرین و مجاورین کی رفت و آمد تھی کہ جو دور و نزدیک سے اس عظیم و پرشکوہ جشن میں شرکت کے لیے اس مقدس بارگاہ میں آرہے تھے تاکہ امامت و ولایت کے آٹھویں آفتاب کے مضجع منور کے جوار میں اپنی زندگی کے چند لمجات گذار سکیں۔

بارگاہ رضوی کے خادمین نے خوشبو کے لیے عود و عنبر و اسپند کے روشن کررکھا تھا اور زائرین کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کررہے تھے اور زائرین کی رفت آمد میں ان کی راہنمائی کررہے تھے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۰۳/

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬