حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ گنبد حرم علوی (ع) طلا کاری کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ گنبد حرم علوی(ع) طلا کاری کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
اس منصوبے کے نگران سید منتظر اعرجی نے حرم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ یہ ایک بہت بڑا منصوبہ تھا جسے حرم امیر المومنین (ع) کی انتظامیہ نے بخیر و خوبی انجام دیا ہے اور اسے دو مرحلوں میں مکمل کیا گیا ۔
پہلے مرحلے کی تعمیر میں حرم حضرت عباس کی کنسٹرکشن کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی تھی ۔
جب کہ دوسرے مرحلے کے کام کا آغاز ہو چکا ہے جس میں ۹۲۱۷ سونے کے نمونوں کو ترمیم کے بعد نصب کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک منصوبے کے ۷۵ فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ تین ماہ کے اندر اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا۔
یاد رہے اس منصوبے میں ایک سو پانچ کلو سونا استعمال کیا جا رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے