حرم امیر المومنین(ع) میں منعقدہ عراقی قرآنی تنظیموں میں تمام صوبوں سے قرآنی سرگرمیاں انجام دینے والی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین(ع) میں قائم دارالقرآن کی زیر صدارت عراقی قرآنی تنظیموں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام صوبوں سے قرآنی سرگرمیاں انجام دینے والی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
قرآنی تنظیموں کے جنرل سیکٹری ڈاکٹر ناطق زرگانی نے حرم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ حرم کے دارالقرآن کی زیر صدارت اس اجلاس کا انعقاد نہایت خوش ائیند ہے ،آج کے اجلاس میں تمام تنظیموں کے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی ،
اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے قرآنی ثقافت کے نشر و اشاعت کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی ۔
اسی طرح اربعین امام حسین (ع) کے موقع پر فعالیت کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا اس کے علاوہ کئی اہم اداراتی قرار دادوں پر اتفاق رائے کیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے