‫‫کیٹیگری‬ :
02 October 2016 - 16:43
News ID: 423592
فونت
کرادہ میں دہشت گردوں کے خود کش حملے میں شہید ہونے والے مومنین کے ورثاء نے آج روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا ۔
کرادہ میں خود کش حملے میں شہدا

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرادہ میں دہشت گردوں کے خود کش حملے میں شہید ہونے والے مومنین کے ورثاء نے آج روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور مراسیم زیارت کے بعد انہوں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) سے ملاقات کی۔

علامہ صافی نے شھداء کے ورثاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس ہاتھ نے سانحہ کربلا میں جناب علی اصغر(ع) کو شہید کیا اس ہاتھ نے کرادہ میں بھی آپ کے بچوں، جوانوں، خواتین اور بوڑھوں پر دہشت گردانہ حملہ کیا۔

علامہ صافی نے سانحہ کربلا کے واقعات کا ذکر کیا اور شھداء کے ورثاء کو جناب زینب سلام اللہ علیھا اور امام سجاد علیہ السلام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے صبر و تحمل اور ثابت قدم رہنے کی نصیحت کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬