‫‫کیٹیگری‬ :
04 October 2016 - 23:00
News ID: 423636
فونت
قائد انقلاب اسلامی :
قائد انقلاب اسلامی نے کہا : ایران میں سلامتی کو یقینی بنانے والا اہم ترین ادارہ قانون نافذ کرنے والا ادارہ یا پولیس کا محکمہ ہے۔
عید غدیر کے روز ہزاروں لوگوں نے قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات کی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے قومی یوم پولیس کی مناسبت سے ایرانی پولیس چیف، کمانڈروں اور اعلی پولیس حکام کے ساته ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے امن و سلامتی کو وطن عزیز ایران کی خوشحالی اور ترقی کیلئے اصل بنیاد قرار دیتے ہوئے فرمایا : ایرانی پولیس فورسز کی قابلیت اور ان کی نئی تیاریاں ہر روز ترقی کی راہ پر ہونی چاہئے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں فرمایا کہ  امن و سلامتی کا مطلب یہ ہے کہ معاشرے میں انفرادی اور اجتماعی دونوں سطح پر لوگوں میں امن و سلامتی کا احساس رہے اور لوگ ذہنی طور پر امن و سکون کا احساس کریں۔

انہوں نے اپنی تقریر میں معاشرے میں پولیس کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : ملک اور معاشرے میں قیام امن و سلامتی کے حوالے سے پولیس فورسز کا اہم کردار ہے جبکہ معاشرے میں سیکورٹی کے فقدان سے اقتصادی، ثقافتی، سیاسی اور دیگر خدمات کی سرگرمیوں کے لئے سازگار ماحول مہیا ہونا ناممکن ہے۔

قائد انقلاب اسلامی نے قرآن پاک کی بعض آیات کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ معاشرے میں سیکورٹی ہونے سے مؤمنین کا ایمان مضبوط ہوگا۔

ایرانی پولیس کو وطن عزیز کی سیکورٹی کے لئے اصل بنیاد قرار دیتے ہوئے آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس فورسز کے ناقابل تسخیر عزم کو سراہتے ہوئے ان کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہونے والی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ملک میں قیام امن و استحکام کی مضبوطی کے لئے دور حاضر کی سائنس کی مکمل جان کاری، فرائض کی درست ادائیگی اور میڈیا میں عوامی خدمت کے لئے اٹهائے گئے اقدامات کو اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امن و سلامتی کی برقراری میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور محکمہ پولیس کے اہم کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور اس کے کارکنوں کی توانائیوں میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی  کے لحاظ سے  بھی اضافہ اور ان کے عزم و ایمان میں روز بروز استحکام پیدا ہونا چاہئے۔

آپ نے امن و سلامتی کو مومنین کے ایمان میں اضافے کا محرک قرار دیا اور فرمایا کہ ایران میں سلامتی کو یقینی بنانے والا اہم ترین ادارہ قانون نافذ کرنے والا ادارہ یا پولیس کا محکمہ ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امن و سلامتی کا یہ عظیم رکن ایسی افرادی قوت پر مشتمل ہے جو باصلاحیت ، شریف النفس اور محنت و زحمت کرنے والے افراد ہیں۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ شریف النفس اور محنت و زحمت کرنے والے افراد افرادی قوت کے جذبے اور ایمان کی روز بروز تقویت ہونی چاہئے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۱۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬