‫‫کیٹیگری‬ :
11 October 2016 - 10:09
News ID: 423763
فونت
انجمن سادات امروہہ کی جانب سے مرکزی جلوس نشتر پارک سے نکلا اور حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگیا۔
جلوس عزا

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی ۸ محرم الحرام کو انجمن سادات امروہہ کی جانب سے مرکزی جلوس نشتر پارک سے نکالا گیا جو حسینیہ ایرانیان پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نشتر پارک میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب معروف عالم دین مولانا محمد علی نقوی نے کیا۔

بعداز مجلس عزا ابولحسن اسکاؤٹس کی قیادت میں ماتمی جلوس برآمد ہوا جو ایم اے جناح روڈ، صدر، سعید منزل، جامع کلاتھ س اور کھارادر سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگیا۔

جلوس کی سیکورٹی کیلئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس میں شرکاء کی پیاس بجھانے کیلئے پانی کی سبیلیں بھی لگائیں تھیں جبکہ علم تابوت اور ذوالجناح کی شبیہیں بھی جلوس میں شامل تھیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬