رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں عاشورہ کے جلوس کے بعد تعزیہ نکالنے کی روایت کئی سال پرانی ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی یاد میں تعزیئے نکالے جاتے ہیں جبکہ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد بھی ان تعزیوں کو دیکھنے آتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی اہل سنت برادری کی جانب سے شب عاشور اور عصر عاشور کے کو شہر بھر کے مختلف علاقوں میں علم و تعزیہ کے جلوس نکالے جاتے ہیں، جن میں جوان اور بچے حضرت عباس علمدار ع کی یاد میں علم کی شبیہہ بھی اٹھاتے ہیں۔
تعزیہ کے جلوس امام حسین اور ان کے اصحاب کی یاد میں شعراء اپنے کلام پڑھتے ہیں اور اہل سنت علماء اہل بیت پر پڑھنے والے مصائب بیان کرتے ہیں جبکہ شہر بھر میں سبیلیں بھی لگائی جاتی ہیں۔
فرقہ واریت کے اس دور میں بھی کہ جب تکفیریت نے پاکستان میں اتحاد و وحدت کو کافی زیادہ نقصان پہنچایا ہے، وہیں یہ جلوس اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ امام حسین (ع) کی ذات اقدس تمام مسلمانوں کے درمیان نکتہ اتحاد ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/