
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام آغا علی رضوی نے پاکستان کے نامور عالم دین، مفسر قرآن، ماہر تعلیم حجت الاسلام شیخ محسن علی نجفی سے گفتگو کرتے ہوئے شیڈول فور میں ڈالنے، شہریت کی منسوخی اور دیگر پابندیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا : اس افسوسناک عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا : مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آپ کی پشت پناہی کے لیے ہمہ وقت آمادہ ہے اور اس وقت تک خاموش نہیں رہیں گے جب تک آپ کو شیڈول فور سے نہ نکال لیں۔
آغا علی رضوی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : حکومتی ظالمانہ رویے سے نہ صرف گلگت بلتستان کے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچا ہے بلکہ پوری ملت کو صدمہ پہنچا ہے۔
حجت الاسلام شیخ محسن علی نجفی نے آغا علی رضوی کا اظہار ہمدردی پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر آغا علی رضوی نے میڈیا کو اپنے پیغام میں کہا : شیخ محسن نجفی، حجت الاسلام امین شہیدی اور دیگر برجستہ علمائے کرام پر پابندی ناقابل برداشت ہے، اس کے خلاف پورے گلگت بلتستان احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا اور اس وقت تک خاموش نہیں رہیں گے جبکہ ان پر عائد تمام پابندیاں ختم کرکے حکومت پوری ملت سے معافی نہ مانگے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/