‫‫کیٹیگری‬ :
27 October 2016 - 21:27
News ID: 424098
فونت
اربعین امام حسین (ع) کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے بلدیہ مشہد کا وفد نجف میں ۔
اربعین حسینی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) میں گزشتہ روز بلدیہ مشہد کا ایک رسمی وفد حاضر ہوا جس نے حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری حجت الاسلام سید نزار حبل المتین سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات کے دوران  دونوں جانبوں نے اربعین کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور زائرین کی خدمت کے حوالے سے تیار کئے گئے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔

حرم کے جنرل سیکٹری نے وفد کو بتایا کہ ہم نے اپنے منصوبے کے مطابق اربعین امام حسین (ع) کے زائرین کے لئے پانچ زائر شہر مکمل طور پر تیار کر لئے ہین جن میں ایک لاکھ سے زائد زائرین کی رہائش کی گنجائش ہوگی۔

یہ زائر شہر نجف اشرف شہر کے داخلہ ،اور اندرون شہر مختلف مقامات پر موجود ہیں جن میں زائرین کی سہولت کے لئے تمام اشیا موجود ہوں گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬