‫‫کیٹیگری‬ :
27 October 2016 - 21:33
News ID: 424099
فونت
روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی طرف سے تیسرے سالانہ بین الاقوامی تراتیل سجادیہ سیمینار کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی۔
ایک ہزار حفاظ قرآن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی طرف سے منعقد ہونے والے تیسرے سالانہ بین الاقوامی تراتیل سجادیہ سیمینار کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی : امام زین العابدین علیہ السلام کا رسالۃ الحقوق ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے۔

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں منعقد ہونے والے اس سیمینار میں لبنان، تیونس، فرانس، سویڈن، جرمنی، امریکہ، روس، عراق اور بہت سے دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکنوں، ادباء، مؤلفین اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تلاوت قرآن مجید سے سیمینار کے آغاز کے بعد حجت الاسلام عبد المھدی کربلائی(دام عزہ)، اہلسنت کے معروف عالم دین عبد القادر آلوسی، فرانس کے وزیر اعظم کے مشیر بییر ایمانیال دیبون ، تیونس کے سابق ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر خالد شوکت، کردستان کے مفتی اعظم نجم الدین بریادی اور بہت سے سکالرز نے خطاب کیا ۔

امام سجاد علیہ السلام کی انسانیت کی خدمت اور علمی ترقی میں بھر پور کردار ادا کرنے کے حوالے سے گفتگو کی اور ان کی کاوشوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬