حرم امیر المومنین کی طرف سے پانی منصوبے ماء الامیر (ع) کا افتتاح
حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری نے پانی کے منصوبے ماء الامیر(ع) کا افتتاح کیا ،اس موقع پر وزیر ھاوسنگ و بلدیات ڈاکٹر نافع الاوسی بھی موجود تھیں ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری نے پانی کے منصوبے ماء الامیر(ع) کا افتتاح کیا ،اس موقع پر وزیر ھاوسنگ و بلدیات ڈاکٹر نافع الاوسی بھی موجود تھیں اس کے علاوہ دیگر ممتاز شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی۔
جنرل سیکٹری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس منصوبے کے لئے ۱۵۰ دن کا ہدف رکھا گیا تھا جسے حرم علوی(ع) اور متعلقہ اداروں کی شبانہ روز محنت سے اپنے دئے گئے وقت میں ہی پورا کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے سے نجف اشرف کے قدیم شہر اور اس کے ارد گرد جدید آبادی کو درپیش پانی کی مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
ان کے بعد وزیرھاوسنگ و بلدیات نے بھی خطاب کیا اور حرم کے اس منصوبے کو بے حد سراہا اور حرم کو اس منصوبے کی تکمیل پر مبارک باد دی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/