‫‫کیٹیگری‬ :
03 November 2016 - 22:33
News ID: 424233
فونت
ہالینڈ اور جرمنی سے آنے والے اسٹوڈنٹس نے حرم مطہر علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی زیارت کو زندگی کی ایک بہت بڑی توفیق اور عنایت شمار کیا۔
حرم امام رضا علیہ السلام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کے مجمع جھانی اھلبیت(ع)میں اسٹوڈینٹس اور جوانوں کے ادارے کے سربراہ نے کہا: ہالینڈ اور جرمنی سے آنے والےان لائق اور قابل اسٹوڈنٹس کا یہ گروپ جو کے ایک ثقافتی دورہ پر ایران آئے ہیں حرم مطہر علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام میں شرفیاب ہوئے اورآستان قدس رضوی کے قرآنی میوزیم اور مرکزی لائبریری کا وزٹ کیا۔

سید مسلم جزایری نے اپنے بیان میں کہا کہ اس گروپ میں آنے والے زیادہ تر افراد پہلی بار ایران اور حرم علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام میں شرفیاب ہوئے تھے انہوں نے کہا: حرم مطہر کی زیارت، مختلف مقامات کا وزٹ اور اس با برکت اور معنوی ماحول نے ان کے دل و دماغ پر بہت ہی اچھا اثر ڈالا۔

اسلام کی نابودی کے لئے دشمنان اسلام کے پروپگینڈوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج اسلام کے دشمنوں نے شام اور عراق پر تکفیریوں اور داعشیوں کو مسلط کر کے اسلام کو ایک شدت پسندی والا دین بنا کر دکھایا ہے اس لئے صحیح اسلام کو پہچان کروانے کے لئے مختلف پروگرامز کا منعقد کروانا اور اسی طرح مسلمان جوانوں کو مقدس مقامات اور اسلام کی پر بار ثقافت سے آشنائی دشمنوں کے اس نقشے کو کسی حد تک ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

ترکی سے آئے ہوئے ’’بوشرانور کولن‘‘ نے آستان قدس رضوی کے میوزیم کو بہت ہی تاثیرگذار جانتے ہوئے کہا: اس میوزیم میں رکھی گئی تمام چیزیں بالخصوص وہ قرآن جو آئمہ اطہار(ع) سے منسوب ہیں اور اسی طرح وہ قرآن جن کو لکڑی کے اوپر لکھا گیا ہے میرے لئے بہت جاذبیت کے حامل تھے۔

انہوں نے حرم مطہر علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی زیارت کو زندگی کی ایک بہت بڑی توفیق اور عنایت شمار کیا۔

کولن نے حرم مطہر کی وسعت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ترکی میں اسلامی فن تعمیر کی بہت زیادہ مساجد پائی جاتی ہیں لیکن اس عظیم آستانہ کے صحنوں اور ہالوں کی فن تعمیر سے قابل مقایسہ نہیں ہیں۔

’’ سدا کوبرا آیکان‘‘ جو کہ اسی گروپ کے ساتھ آیا تھا اس نے اپنے اظہارات میں کہا: اس مقدس مقام پر پائے جانے والے مختلف میوزیم اس بات کی نشاندھی کرواتے ہیں کہ حضرت رضا علیہ السلام کا یہ عظیم آستانہ اسلامی ھنر اور تاریخ کی طرف خاص توجہ رکھتا ہے۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا: میں دوسری بار حرم مطہر میں زیارت کے لئے آیا ہوں یہاں پر غیر ایرانی زائرین کے لئے منعقد کئے جانے والے مختلف پروگرامز اور اسی طرح اس مقدس بارگاہ کے خادموں کی شایستہ رفتار میرے لئے یادگار لمحات میں تبدیل ہو گئی ہے

ایکان نے کہا مجھے 18 سال ہو گئے ہیں کہ میں ہالینڈ میں زندگی کر رہا ہوں ؛ اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے کہا: ہالینڈ میں ہر روز مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اس ملک میں رہنے والے تمام شیعہ افراد کی وضعیت بہت ہی اچھی ہے اور ان میں سے بہت ساروں کی یہ دلی خواھش ہے کہ وہ امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے شرفیاب ہوں۔

یہ گروپ زیارت کرنے کے بعد شمس الشموس کے بابرکت دستر خوان پر کھانے کے لئے حاضر ہوا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬