رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خطیب مسجد باب العلم حجت الاسلام شہنشاہ حسین نقوی نے کہا : حکومت اور دہشت گرد ٹولہ ملت جعفریہ کو ہراساں اور پریشان کرنے سے باز رہے، کیونکہ ہم پر امن اور محب وطن لوگ ہیں ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : لیکن اپنے حقوق اور عزاداری امام حسین (ع) سے کسی صورت میں دست بردار نہیں ہونگے اور جو لوگ عزاداری کو روکنے کی سازشیں کررہے ہیں وہ یہ بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ ذکر امام حسین (ع) کا سلسلہ 14 سو سالوں سے جاری و ساری ہے اور رہتی دنیا تک یہ ذکر قائم ہو دائم رہیگا۔
مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ حکومت اور ریاستی اداروں کو چاہیئے کہ وہ مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی پر توجہ دیں اور اس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے بجائے کوشش کریں کہ پر امن اجتماعات کا انعقاد سیکیورٹی کے ساتھ جاری و ساری رہے گا۔
انہوں نے سانحہ کوئٹہ اور ناظم آباد کی بھی مذمت کی اور کہا کہ شہری انتظامیہ عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرے اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑا جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/