‫‫کیٹیگری‬ :
06 November 2016 - 22:36
News ID: 424305
فونت
فیصل آباد کی ایف ڈی کالونی میں ضلعی انتظامیہ نے رات کی تاریکی میں تقریبا بیس سالہ پُرانا امام بارگاہ شہید کر دیا۔
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری:

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کی ایف ڈی کالونی میں ضلعی انتظامیہ نے رات کی تاریکی میں تقریبا بیس سالہ پُرانا امام بارگاہ شہید کر دیا، واقعہ کی اطلاع کی ملتے ہی شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری نے امام بارگاہ کا دورہ کیا اور مقامی مومنین سے ملاقات کی۔

حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری کے مطابق فیصل آباد انتظامیہ کی جانب سے رات تین بجے کاروائی کی گئی، امام بارگاہ کو شہید کرکے ملبہ، علم مبارک اور امام بارگاہ کے دروازے انتظامیہ ساتھ لے گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات ناقابل قبول ہیں اور عزاداری سیدالشہداء کے خلاف کی جانے والی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے مقامی سطح پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کرکے اس مسئلے کے حوالے سے اقدامات کرے گی۔

حجت الاسلام سبطین سبزواری کا کہنا تھا کہ ایک امام بارگاہ تقریبا بیس سالہ پُرانا ہے اُسے بغیر کسی نوٹس اور مذاکرات کے گرا دینا باعث تشویش ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬