علماء کرام اسلام پر لگی ہوئے آگ کو خاموش کرنے کی فکر کریں / معاشرے میں دو جناحی سے پرہیز کرنا چاہیئے
آیت الله سبحانی :
علماء کرام اسلام پر لگی ہوئے آگ کو خاموش کرنے کی فکر کریں / معاشرے میں دو جناحی سے پرہیز کرنا چاہیئے
حضرت آیت الله سبحانی نے اس بیان کے ساتھ کہ اگر اتحاد کی رسی کو مضبوتی سے پکڑ لے نگے تو تمام مشکلات حل ہو جائے گا بیان کیا : ہم سب کو معلوم ہونا چاہئے کہ اختلافات پر توجہ کئے بغیر عالم اسلام میں تفرقہ کے موضوع کو حل کریں اور جن علماء کا دل اسلام کے لئے جلتا ہے انہیں اس مشکل کے خاتمے کے لئے قدم اٹھانا چاہیئے اور سیاسی و گروہی مسائل کی آگ کو خاموش کر دینا چاہیئے ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے درس خارج میں آیت «وَاعتَصِموا بِحَبلِ اللَّهِ جَميعًا وَلا تَفَرَّقوا» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ہم مسلمانوں کو آپس میں متحد ہونا چاہئے اورقرآنی آیات کے مطابق اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لینا چاہئے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اس وقت صرف اسلامی علاقے میں جنگ ہے اور غیر اسلامی علاقے میں جنگ نہیں ہے ، تمام خون خرابہ ، انسان کشی اور بنادی تنصیابات کی تباہی یہ سب اسلامی ممالک کی ہو رہی ہیں ، شام سے لے کر عراق اور دوسرے ممالک میں جنگ اور مشرق الوسطی اور اسلامی ممالک جنگ میں گرفتار ہیں ، ان تمام مشکلات کا اعلاج اسلام میں موجود ہے ۔
حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ دنیا اسلامی ممالک کو تباہ کرنے اورقتل وغارت کے درپے ہے۔ لہذا ان حالات میں مسلمانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہوکر حالات کا مقابلہ کرنا چاہئے۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : عالم اسلام میں تفرقہ کا خاتمہ ہونا چاہئے کیونکہ جس امت میں تفرقہ ہوتا ہے اس کی مثال اس شخص کی سی ہے کہ جو کنویں میں گرا ہوا ہو اور کسی رسی کو پکڑنے کےعلاوہ اس کی نجات کا کوئی اورراستہ نہ ہو۔ لہذا مسلمانوں کو بھی اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر تفرقہ سے پرہیز کرنا چاہئے۔
آیت اللہ سبحانی نے اسلامی مذاہب کےعلماء سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا : ہم سب کو چاہئے کہ اپنے اندر پائے جانے والے اختلافات پرتوجہ کئے بغیرعالم اسلام میں تفرقہ کے موضوع کو حل کریں اورعلماء کو چاہیئے کہ اسلام و مسلمان کے اس مشکلات کے لئے گے بڑھیں اور اس مشکل کے خاتمے کے لیے مفید قدم اٹھائیں ۔
مرجع تقلید نے اسلامی میں پائے جانے والے مشترکات پر توجہ دینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : اسلامی مذاہب کے درمیان بہت سے مشترکہ نکات موجود ہیں کہ جن میں علماء اسلام کو متحد ہونا چاہئے اور اس وقت اسلام کے دامن میں لگی ہوئے آگ کو ختم کرنے کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت قائم کریں۔
انہوں نے بیان کیا : تمام مشکلات کا راہ حل اسلامی فرقوں کے تمام علمائے اسلام کے اختیار میں ہے کہ جو اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت قائم کر کے مشکلات کو ختم کرسکتے ہیں۔
آیت اللہ سبحانی نے آیت «وَاعتَصِموا بِحَبلِ اللَّهِ جَميعًا وَلا تَفَرَّقوا» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سوال کیا :کیوں اس آیت میں نہیں فرمایا ہے کہ قرآن اور اسلام سے اعتصام کرنا چاہیئے ، قرآن کریم نے یہاں پر عجیب تشبیہ دی ہے اور فرماتا ہے کہ متفرق انسان کویں میں گڑے انسان کی طرح ہے جن کا نجات اس رسی سے ہے کہ جو کنویں سے نکلنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے وہ اتحاد کی رسی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۶۰۵/