زائرین اربعین امام حسین (ع) کے لئے حرم امیر المومنین (ع) میں قائم شعبہ طب و صحت کی طرف سے طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہو گئ ہیں ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) میں قائم شعبہ طب و صحت نے زائرین اربعین امام حسین (ع) کے فوری علاج،ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے اور دیگر تمام امور کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
شعبہ کے نگران ڈاکٹر محمد مظفر نے حرم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ زیارت اربعین کے حوالے سے خاص پلاننگ کی گئ ہے جس کے تحت ۳۵۰ سے زائد افراد کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے ۔
مزید بتایا کہ ابتدائی طبی امداد کی فراہمی اور علاج معالجہ کے لئے ۲۴ گھنٹے سرویس موجود ہوگے۔اس کے لئے ایمبولینسز اور دیگر انتظامات بھی مکمل کر لی گئی ہے۔
ڈاکٹر مظفر نے مزید بتایا کہ صحن فاطمہ زہرا(س) کے اندر دو ڈسپنسریاں قائم کی گئی ہے جبکہ دیگر خاص مقامات پر بھی ڈسپنسریاں زائرین کی خدمت کے لئے موجود ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے