‫‫کیٹیگری‬ :
13 November 2016 - 21:05
News ID: 424441
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے وضاحت کی کہ بعض لوگ ظلم کی وجہ سے سونے یا جگنے سے محروم ہیں خداوند عالم سے دعا کرنا چاہیئے کہ وہ اپنا وسیع رحمت ہمارے شامل حال کرے ۔
آیت الله علوی گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله علوی گرگانی سے بعض فرمانداروں نے ملاقات کی اور ان سے گفت و گو کی ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے ملاقات میں سے سب سے پہلے بیان کیا : نصیحت کے کچھ جملہ اپنے لئے اور آپ لوگوں کی خدمت میں پیش کرتا ہوں جیسا کہ امر المومنین حضرت علی علیہ السلام ہمیشہ نصیحت کو اپنی طرف نسبت دیتے تھے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : ہم لوگ اپنے آپ کو نصحیت قبول کرنے کا حق دار جاںیں اسی وجہ سے خداوند عالم قرآن کریم میں فرماتا ہے ؛ ہم تم لوگوں کا امتحان کرتے ہیں کہ یہ برائی اور اچھائی اور دنیا پرستی کا امتحان ہے ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اپنی گفت و گو کے اختمامی مرحلہ میں بیان کیا : مرحوم شیخ جعفر شوشتری تاکید کرتے تھے کہ بعض بندہ نیند کی حالت میں بھی گناہ کرتے ہیں ، سوال کیا گیا کہ کیا ایسا ممکن ہے ؟ تو جواب میں کہا کہ ہاں ، بعض شخص لوگوں کا مال غصب کرتے ہیں اور اس کے بعد آرام سے سوتے ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : بعض لوگ ظلم کی وجہ سے سونے یا جگنے سے محروم ہیں خداوند عالم سے دعا کرنا چاہیئے کہ وہ اپنا وسیع رحمت ہمارے شامل حال کرے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۰۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬