‫‫کیٹیگری‬ :
14 November 2016 - 14:21
News ID: 424457
فونت
حجت الاسلام شیخ محمد یزبک:
حزب الله لبنان کے برجستہ رکن نے علاقے میں رونما ہونے والی تمام تبدیلیوں کو خون شھداء کے مرھون منت جانا ۔
حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد یزبک

رسا نیوز ایجنسی کی الوکاله الوطنیه للاعلام سے رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کے برجستہ رکن حجت الاسلام شیخ محمد یزبک نے روز شھید کی مناسبت سے لبنان کے علاقے هرمل کی امام بارگاہ  امام علی(ع) میں منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے لبنان حکمرانوں کو حکومت کی تشکیل میں روڑتے اٹکانے بجائے جلد از جلد از حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی ۔

انہوں نے کہا: سیاستمدار افراد آپس میں سمجھوتے کر کے  حکومت تشکیل دیں اور ایک دوسرے کی راہوں میں روڑے اٹکانے سے پرھیز کریں ، تمام افراد اپنا غرور اور اپنی خود پرستی کو کنارے رکھتے ہوئے لبنان اور لبنانیوں کی بقا کے سلسلے میں سوچیں ۔

لبنان کے اس شیعہ عالم دین نے فوجی اور سیکورٹی مراکز کی حمایت کی تاکید کی اور کہا: نئی حکومت ملک کی ترقی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کرے نیز بغیر علاقائی ، مسلکی اور قبائلی تعصب کے شھریوں کی ضرورتوں کے تامین کرنے میں کوشاں رہیں ۔  

حجت الاسلام یزبک نے یاد دہانی کی: قوم کی درد و مصیبتیں بہت زیادہ ہیں لھذا موجودہ حالات سے باہر آنا نہایت ضروری ہے نیز علاقے میں رونما ہونے والی تمام تبدیلیوں خوں شھداء کے مرھون منت ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬