‫‫کیٹیگری‬ :
15 November 2016 - 19:08
News ID: 424476
فونت
دسواں بین الاقوامی خورشید ولایت فسٹیوال رضوی ثقافت فاؤنڈیشن کی طرف سے مشہد مقدس میں منعقد ہوگا ۔
محمد تقی فخریان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دسواں بین الاقوامی خورشید ولایت فسٹیوال کے ابتدائی مراحل میں رضوی ثقافت فاؤنڈیشن کے دائریکٹر جناب محمد تقی فخریان اور رئیس جامعۃ المصطفی العالمیہ شعبہ مشہد حجت الاسلام والمسلمین مہدوی مہر کے درمیان ملاقات ہوئی ۔

اس ملاقات میں رضوی ثقافت فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر نے بین الاقوامی خورشید ولایت فسٹیوال کے منعقد ہونے کے سلسلے میں کہا : اس فسٹیوال کے بین الاقوامی ہونے کی وجہ سے جامعۃ المصطفی کے طلاب کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی توقع کی جارہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا : اس فسٹیوال میں ثقافتی و ہنری مقابلے ہوں گے کہ جو ہر سال مسلسل آستان قدس رضوی کے ثقافت فاؤنڈیشن کی جانب سے طلاب و اسٹوڈینٹس اور ملکی و غیرملکی ثقافتی افراد کے درمیان منعقد ہوتے ہیں۔

فخریان نے ثقافتی اداروں کی حداکثر شرکت کی اہمیت و ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس مرتبہ یہ بین الاقوامی فسٹیوال ایسے مفید و موثر ادارہ جات و مراکز کے تعاون سے منعقد ہورہا ہے  کہ جو اس سال اپنے تعلیمی موضوعات میں ثقافت و ہنر کے ساتھ معرفت و زیارت حضرت امام علی رضا علیہ السلام کو بھی شامل کیا ہے یہ سلسلہ تعلیمی سال کے آغاز سے عمل میں آچکا تھا۔

اس ملاقات کے اختمامی مراحل میں جامعۃ المصطفی العالمیہ شعبہ مشہد کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین مہدوی مہر  نے جامعۃ المصطفی میں ۱۳۰ ممالک سے طلاب ہونے کی طرف اشارہ  کرتے ہوئے تاکید کی : یہ  فسٹیوال حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے نام سے منسوب ہے لہذا ہم اس کے بہتر سے بہتر منعقد ہونے کے لیے  تمام غیرملکی طلاب مقیم ایران کو شرکت کی دعوت دیں گےتاکہ سب سے استفادہ کیا جاسکے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۱۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬