رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنرل رحیم صفوی: مغربی ایشیا میں جاری بحران امریکہ کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں اور صیہونی حکومت کے جرائم نیز اس کے غاصبانہ قبضے کو بھلانے کے لئے کھڑے کئے گئے ہیں-
رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر جنرل رحیم صفوی نے صیہونی حکومت اور امریکہ کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کو عالم اسلام میں بحران کا اصلی سبب قرار دیا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل رحیم صفوی نے منگل کو تہران میں " عالم اسلام میں جیوپولیٹیکل بحران " کے زیرعنوان ہونے والے اجلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیا میں جاری بحران امریکہ کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں اور صیہونی حکومت کے جرائم نیز اس کے غاصبانہ قبضے کو بھلانے کے لئے کھڑے کئے گئے ہیں-
رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ عالم اسلام کو صیہونی حکومت اور امریکہ کی بحران کھڑا کرنے والی پالیسیوں کے سلسلے میں بنیادی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان دوستی اورہمدردی پیدا کرنے کے لئے مسلم امہ کے درمیان ہر سطح پر سیاحت کو فروغ اور اسلامی دنیا کے درمیان رابطے کے مقصد سے عالم اسلام کی اقتصادی یونین تشکیل پانی چاہئے-
درایں اثنا " عالم اسلام میں جیوپولیٹیکل بحران " کے زیر عنوان منعقدہ اس عالمی اجلاس کے اختتام پر ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے نو منتخب صدر کے برسراقتدار آنے کے بعد مشترکہ جامع ایکشن پلان کے سلسلے میں امریکی موقف میں ممکنہ طور پر کوئی تبدیلی آئی تو ہمارے لئے بھی تمام آپشن کھلے ہوئے ہیں-
محسن رضائی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران، مشترکہ جامع ایکشن پلان میں تعاون کرنے کے لئے تیار ہے کہا کہ اگر امریکی اس پر نظرثانی کریں گے تو تہران بھی مشترکہ جامع ایکشن پلان کے سلسلے میں پوری طرح سے نظرثانی کرے گا-
تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مغربی ایشیا کے علاقے میں ایک بڑی اقتصادی حتی سیاسی یونین کی تشکیل اور یکجہتی کے لئے کافی صلاحیتیں موجود ہیں کہا کہ صیہونی حکومت، سعودی عرب اور امریکہ، علاقے میں کشیدگی کے اصلی عامل ہیں-/۹۸۸/ن۹۴۰