‫‫کیٹیگری‬ :
16 November 2016 - 15:12
News ID: 424507
فونت
آیت الله سبحانی:
حضرت آ‌یت الله سبحانی نے نظام اسلامی کے تحفظ کو ضروری بتاتے ہوئے کہا: اگر عوام دیندار رہے گی تو نظامی اسلامی بھی باقی رہے گا اور اگر ہماری کوتاہیوں کی وجہ سے لوگوں کا دین ضعیف ہوگیا ، ان کا ایمان سست ہوگیا ، جوانوں نے دین سے منھ پھیر لیا تو برائیاں گھروں میں اپنا مسکن بنا لیں گی ۔
حضرت آیت الله سبحانی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے آج اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں مسجد اعظم قم منعقد ہوا ، ایران کے صوبوں اور شھروں کو علماء سے خالی ہونے کی بناء پر سخت عکس العمل کا اظھار کیا ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ صوبوں میں جانے والے اس بات کو نگاہ میں رکھیں کہ شھروں کے حالات بدل چکے ہیں ۵۰ سال پہلے حالات کچھ اور تھے آج کچھ اور ہیں ، ہمیں فقہاء کی تربیت کرنی چاہئے تا کہ معاشرہ گمراہیوں سے محفوظ رہ سکے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اگر طالب علم نے تعلیم حاصل کرنے میں سنجیدگی سے کام نہیں لیا تو عالم، عوام کے لئے محفوظ قلعہ نہیں بن سکتا کہا: عالم کے محفوظ قلعے بننے کا مطلب یہ ہے کہ درس و تعلیم پر استمرار ہو ، خود کی تربیت ہو تا کہ دشمن معاشرے میں داخل نہ ہوسکے ۔

انہوں نے مزید کہا: طلاب درس و بحث پر خاص توجہ اور رحجان ظاھر کریں ،  مگر افسوس آج طلاب تعلیم کو سطحی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، بعض طلاب مختصر تعلیم حاصل کر کے ملازمتیں کرنے میں لگ جاتے ہیں تو پھر مسجدوں ، منبروں اور اسلامی تحقیقات کو کون دیکھے گا اور انہیں کون سنبھالے گا ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ طلاب کا ایک بہت بڑا حصہ فقہ و اصول اور تفسیر کے لئے حوزہ میں موجود رہے تاکہ معاشرہ کی ھدایت کر سکے کہا: ملازمتیں ضروری ہیں اور کچھ لوگوں کا اس میدان میں رہنا بھی ضروری ہے مگر لوگوں کے دین کی حفاظت و بقا ان سب پر فوقیت رکھتی ہے ۔

حضرت آ‌یت الله سبحانی نے نظام اسلامی کے تحفظ کو ضروری بتاتے ہوئے کہا: اگر عوام دیندار رہے گی تو نظامی اسلامی بھی باقی رہے گا اور اگر ہماری کوتاہیوں کی وجہ سے لوگوں کا دین ضعیف ہوگیا ، ان کا ایمان سست ہوگیا ، جوانوں نے دین سے منھ پھیر لیا تو برائیاں گھروں میں اپنا مسکن بنا لیں گی ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۴۸

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬