‫‫کیٹیگری‬ :
17 November 2016 - 22:00
News ID: 424513
فونت
آیت الله جوادی ‌آملی:
حضرت ‌آیت الله جوادی آملی نے حقیقی اسلام کی ثقافت سے دوری کو معاشرے میں غلط ثقافت پیدا ہونے کا سبب جانا ہے اور کہا : ایسا نہیں کرنا چاہیئے کہ اسلامی طرز گفت و گو ہو اور مغربی طرز عمل ۔
آیت الله جوادی ‌آملی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق قم صوبے کے جہاد دانشگاہی کے سربراہ نے عالمی وحیانی علوم فاونڈیشن اسراء میں حضرت آیت الله جوادی آملی سے ملاقات اور گفت و گو کی ۔

حضرت آیت الله جوادی آملی نے اس ملاقات میں قم صوبے کے جہاد دانشگاہی کی کوشش و محنت کی قدر دانی کرتے ہوئے بیان کیا : امید کرتا ہوں کہ آپ لوگوں کو علمی و ثقافتی میدان میں کامیابی حاصل ہوگی اور ایسے نتائج حاصل کرئے نگے جو اسلامی و ایمانی نمونے کو پیش کرے کہ جو علمی بھی ہو اور دینی عمل کو بھی دینی بیانات کے ساتھ روشن کرے ۔

انہوں نے بیان کیا : ایسا نہیں کرنا چاہیئے کہ ہماری گفت و گو اسلامی ہو اور ہمارا عمل مغربی طرز پر ہو ؛ جب صبح میں سڑکوں سے گزرتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ سب دوکانیں بند رہتی ہے اور سبھی دوکان دار سو رہے ہیں لیکن دس بجے صبح سے دوکانیں کھلتی ہیں اور رات کے دس بجے تک دکانوں پر کام ہوتا ہے کہ اس طرح کا تجارت و کام کرنا دینی و اسلامی تجارت و کام کرنے کے ثقافت میں کوئی مقام نہیں رکھتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : اسلامی ثقافت میں تجارت و کام کرنا صبح سے شروع ہوتا ہے اور مغرب کے وقت تمام ہو جاتا ہے اور اس کے درمیان نہ قوت بغیر دلیل کی وجہ سے برباد ہوتی ہے اور نہ بغیر وجہ کے بعض اوقات میں آنا جانا لگا رہتا ہے ۔

انہوں نے کہا : حقیقت میں اسلامی زندگی منظم پروگرام رکھتا ہے کہ کام کے وقت کام کیا جائے اور جس وقت انسان کو آرام کرنا چاہیئے اس وقت انسان آرام کرے ؛ راتوں کو آرام کرنے اور علمی جلسات کے لئے معین کیا گیا ہے ۔

اس ملاقات کے ابتدا میں قم صوبے کے جہاد دانشگاہی کے سربراہ نے اس ادارے کی علمی و ثقافتی اور ایجادات کے میدان میں انجام دی گئی فتالیت کو پیش کیا ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۰۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬