علامہ عبد المہدی کربلائی زائرین کے لیے پیش کی جانے والی خدمات کا جائزہ لینے کے لیے آج نجف کربلا روڈ پہ واقع روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مضیف کا جائزہ لیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک امام حسین(ع) کے متولی علامہ عبد المہدی کربلائی زائرین کے لیے پیش کی جانے والی خدمات کا جائزہ لینے کے لیے آج نجف کربلا روڈ پہ واقع روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مضیف (مہمان خانہ) میں پہنچے۔
انھوں نے تمام امور کا قریب سے مشاہدہ کیا اور یہاں زائرین کے لیے پیش کی جانے والی خدمات کو سراہا اور انھیں افضل ترین خدمات قرار دیا۔
واضح رہے کہ علامہ کربلائی کے ہمراہ روضہ مبارک امام حسین(ع) کے سیکرٹری جنرل سيد جعفر موسوی بھی تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے