‫‫کیٹیگری‬ :
20 November 2016 - 22:58
News ID: 424581
فونت
دسواں "خورشید ولایت" بین الاقوامی فسٹیوال کا حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور معرفت و زیارت کے عنوان پر آغاز ہو چکا ہے ۔
 خورشید ولایت

دسواں خورشید ولایت بین الاقوامی فسٹیوال کا آغاز

دسواں "خورشید ولایت" بین الاقوامی فسٹیوال کا حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور معرفت و زیارت کے عنوان پر  آغاز ہو چکا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ فسٹیوال حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی سیرت طیبہ کے عظیم ترین ثقافتی ، ہنری ، تعلیمی واقعات پر مشتمل فسٹیوال ہے کہ جو آستان قدس رضوی کے ثقافتی فاؤنڈیشن کی جانب سے مسلسل دس سال سے جاری ہے اوراس سال  آستان قدس  رضوی کے ادارہ روابط عامہ اور میڈیا اور طلاب و اسٹوڈینس کی اسلامی انجمنوں کی  یونین کے تعاون سے آغاز ہوا ۔

رضوی ثقافتی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے اس سلسلے میں کہا: اس فسٹیوال کے انعقاد کا مقصد بچوں ،نوجوانوں اور جوانوں کو فضائل و سیرت معنوی حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے آشنا کرانا ہے تاکہ ان لوگوں میں مذہبی و دینی تقویت پیدا ہو اور حضرت کے فضائل وخصوصیات سے زیادہ سے زیادہ واقف ہوسکیں۔

محمد تقی فخریان نے مزید کہا: اس فسٹیوال میں ملکی پرائیمری کے بچے  اپنے ہاتھوں سے بنے ہوئے آرٹ، خوشخط تحریریں اور اپنے آرزوئیں تحریرکر کے لائیں اور میڈل کے اسٹوڈینٹس دلی آرزوئیں، آرٹ، خوشخط تحریریں، کہانیاں، شعر، فوٹو، کلپس، اور ترانے لانے سکتے ہیں  اور باہر ممالک سے فارسی زبان افراد ان مذکورہ موضوعات میں جو چاہیں ارسال کرکے اس فسٹیوال میں شریک ہوسکتے ہیں۔

فخریان نے اپنے اپنے آثار کو ارسال کرنے کی آخری تاریخ  ۱۱ اپریل ۲۰۱۷ ء بیان کی ہے اور کہا: تمام شرکت کرنے والے افراد اپنے آثار کو اس ایڈریس پر ارسال کریں: مشہد مقدس، بلوار سجاد، خیابان یاسمن، نبش یاسمن ۵، بنیاد فرھنگی رضوی۔

انہوں نے مزید کہا: اس فسٹیوال کے متعلق اور بہتر آگاہی حاصل کرنے کے لیے اس سائٹ پر مراجعہ کرسکتے ہیں :bonyadfarhangi۔aqr۔ir /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬