رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید وقت حضرت آیت الله سید علی سیستانی کے فرزند حجت الاسلام و المسلمین سید محمد رضا سیستانی نے حوزه علمیه نجف اشرف کے طلاب کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے حضرت آیت الله خوئی کی سالگرہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: آیت الله خوئی کی علمی میراث صدیوں تک اہل علم و معارفت کے لئے چراغ ھدایت رہے گی ۔
انہوں نے مزید کہا: آیات و روایات سے استنباط میں حضرت آیت الله خوئی کا طرز استدلال آپ سے مخصوص ہے ، حضرت آیت الله خوئی روایات کی دقیق بررسی کیا کرتے تھے اور ھرگز ضعیف روایتوں پر تکیہ نہیں کرتے تھے ۔
حجت الاسلام و المسلمین سیستانی نے واضح طور پر کہا: حضرت آیت الله خوئی کو علم رجال کی دنیا میں خاص مھارت حاصل تھی کہ اگر علماء و طلاب آپ کے نہج فکری پر چلیں تو ھرگز استدلال و استنباط میں غلطیوں اور لغزشوں سے روبرو نہ ہوں گے ۔
انہوں نے مزید کہا: حضرت آیت الله خوئی کو انتقال کئے ہوئے ۲۵ سال سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ہے مگر علماء آج بھی ان کی علمی عظمت و رفعت کے معترف ہیں ، آپ جب مسند درس پر تشریف فرما ہوتے تو آپ کا بیان سن کر لوگ مبھوت رہ جاتے ۔
اس عراقی عالم دین نے مزید کہا: آپ سابق ڈیکٹیٹر ظالم صدام حسین کی دباو کے باوجود جوان طلاب کا خاص احترام کرتے تھے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۱۵