‫‫کیٹیگری‬ :
26 November 2016 - 13:29
News ID: 424702
فونت
آیت الله سیستانی کے نمائندے:
آیت الله سیستانی کے نمائندے نے زائرین کی خدمت کے حوالے سے ملت عراق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: امسال ۱۱ میلین شیعہ اربعین کے موقع پر کربلا پہونچے تھے ۔
حجت الاسلام سید احمد صافی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کربلائے معلی میں مرجع تقلید وقت حضرت آیت الله سید علی سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام سید احمد صافی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں صحن مطهر امام حسین (ع) میں منعقد ہوا ،  اربعین کے موقع پر کربلا میں 11 میلین شیعوں کے موجود ہونے کی خبر دی اور کہا: کربلا - بغدا، کربلا - حله اور کربلا – نجف کے راستوں پر لگے کیمروں نے زائرین کی جو تعداد معین کی ہے وہ 11 میلیین 210 هزار و 367 زائرین ہیں ، کہ جو پیدل کربلا تک پہونچے ہیں ۔

حجت الاسلام صافی نے بیان کیا: اربعین کے پروگرام امسال بھی کامیابی کے ساتھ گذر گئے ، اور عراقی عوام نے اس برگزاری میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی ، وہ شب و روز زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں لگے رہے  ۔

انہوں نے ملت عراق  کو مہمان نواز اور مجاھد بتایا اور کہا: اربعین کے اتنے بڑے پروگرام کا انعقاد حتی ترقی یافتہ ممالک میں بھی سخت ہے ، مگر ملت عراق نے اپنے سعہ صدر کے ساتھ اس پروگرام کو پوری جاہ و حشم کے ساتھ برگزار کیا کہ اس سلسلے میں ان کا شکریہ ادا کیا جانا ضروری ہے ۔

کربلائے معلی میں مرجع تقلید وقت حضرت آیت الله سید علی سیستانی کے نمائندے نے اپنے دوسرے خطبے میں صوبہ بابل کے شھر حلہ کے علاقہ الشوملی کے پٹرول ٹینک پر زائرین کے درمیان ہونے والے بم بلاسٹ کی شدید مذمت کی اور کہا: دھشت گرد داعش کی جب ساری چالیں اربعین کے  پروگرام میں ناکامی سے روبرو ہوگئیں تو انہوں نے اس حادثہ کو رونما کیا ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ زائرین پر دھشت گردانہ حملہ انہیں سفر معنوی زیارت سے نہیں روک سکتا کہا: یہ دھشت گردانہ حملہ عراقی فورسز کی موصل میں چشمگیر کامیابیوں کی جھنجھلاہٹ میں انجام دیا گیا ہے ۔

حجت الاسلام صافی نے سعودین نیوز پیپر الشرق الاوسط کی جانب سے زائرین اربعین کی توھین کئے جانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ملت عراق کی شان و منزلت اس سے کہیں سے بالاتر ہے کہ ایک جھوٹ انہیں ایذا رسانی کرے ۔

انہوں نے بیان کیا: زیادہ تر وہ افراد جو امسال دھشت گرد گروہ داعش سے برسر پیکار ہیں گذشتہ برس زائرین امام حسین علیہ السلام کا حصہ تھے ، انتظامیہ اگر امسال زیارت کے فریضہ سے محرم تھی مگر انہوں نے عراق کی حفاظت کرے عظیم کارنامہ انجام دیا ہے اور عظیم ثواب حاصل کیا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۷۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬