‫‫کیٹیگری‬ :
27 November 2016 - 13:18
News ID: 424721
فونت
ماہ صفر کے آخری عشرے کی مناسبت سے قرآن کریم سے انس پیدا کرنے کی خاطر’’ مشکوۃ النور‘‘ کے عنوان سے عالمی محفل منعقد کی گئی۔
قرآنی مقابلے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ماہ صفر کے آخری عشرے اور شیعوں کے آٹھویں امام (ع) کی شہادت کے دنوں کی مناسبت سے قرآن کریم سے انس پیدا کرنے کی خاطر’’ مشکوۃ النور‘‘ کے عنوان سے زائرین اور ۱۷ ممالک سے آئے ہوئے دانشوروں کی موجودگی میں  انٹرنیشنل محفل منعقد کی گئی۔

اس محفل میں ۷۰۰ قاریان قرآن اور دانشوروں نے شرکت کی جو مختلف ممالک سے تشریف لائے تھے اور قرآن کریم کی بہترین قرآئت کر کے کلام وحی سے محفل کو پر رونق کر دیا ۔

انٹرنیشنل قاری قرآن حاج حمید شاکر نژاد، آذربائیجان سے انار محمداف اور افغانستان سے روح اللہ ھاشمی ان چند قاریون میں سے وہ افراد تھے جنہوں نے خوبصورت آواز میں کلام اللہ المجید کی تلاوت کی اور حاضرین محفل قرآن کریم کی روح بخش قرآت سے مسرور ہوئے۔

’’بینات ‘‘ کے نام سے تواشیح کے گروپ نے بھی بہت ہی خوبصورت انداز میں چند ایک خوبصورت اشعارکی قرأت کی تاکہ حاضرین محفل اس محفل سے مکمل طور پر معنوی فائدہ حاصل کر سکیں۔

اس جلسہ میں آیت اللہ محمد جواد مروجی طبسی کی بعنوان ایک محقق حوزہ رضوی اور کتاب ’’ تفسیر الامام الرضا‘‘ کے مصنف کی حیثیت سے قدردانی کی گئی اور اس عالم بزرگوار کی جایگاہ و مقام کو حاضرین کے لئے بیان کیا گیا۔

’’مشکوۃ الانوار‘‘ کے عنوان سے یہ انٹرنیشنل محفل ۴ آذر ماہ کو نماز مغربین کے بعد مرکزی لائبریری کے قدس ہال میں امور زائرین غیر ایرانی آستان قدس رضوی کے سربراہ کی زیر نگرانی منعقد کی گئی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬