‫‫کیٹیگری‬ :
28 November 2016 - 23:24
News ID: 424743
فونت
لبنان کے سنی عالم دین:
مجمع علمائے اسلامی لبنان کے رکن نے بحرین میں سعودیہ عربیہ کے منفی کردار کی شدید مذمت کی اور کہا: بحرینی حکومت سعودیہ عربیہ کی بیساکھی پر کھڑی ہے ۔
شیخ صهیب حبلی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے سنی عالم دین شیخ صهیب حبلی نے منامہ نیوز سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے آل خلیفہ حکومت کے خلاف ملت بحرین کے قیام کی جانب اشارہ کیا اور کہا: انقلاب بحرین کو 5 سال کا عرصہ گزر گیا ، اس عرصہ میں ملت بحرین نے اس ملک کی ڈیکٹیٹر حکومت کے بے انتہا ظلم و ستم کو سہا مگر  اپنے اقداروں سے پیچھے قدم نہیں ہٹایا ۔
 

انہوں نے مزید کہا: ملت بحرین نے اس مدت میں آل خلیفہ حکومت کے تمام مظالم سہ کر دنیا کو یہ  ثابت کر دکھایا کہ ان کا انقلاب اور مظاھرہ مسالمت آمیز ہے ، اور آل خلیفہ حکومت بھی ریفرنڈم کے نتائج سے خوف زدہ ہونے کی بنیاد پر اس کے برگزار کرنے سے پرھیز کر رہی ہے ۔

لبنان کے اس سنی عالم دین نے حکومت بحرین کو مذاکرات کی میز پر واپس پلٹنے کی درخواست کی اور کہا: آل خلیفہ سرکوب اور ظلم و زیادتی کی سیاست کو ختم کرے نیز ملت بحرین کے قانونی مطالبات کو پورا کرے ۔

انہوں نے مزید کہا:  گذشتہ 2 سال پہلے ہونے والے الیکشن میں عوام کی کم شرکت نے اس بات کو ثابت کردیا کہ ملت بحرین کامیابی کی طرف گام زن اور اور پیروزی اس کا مقدر ہے ۔

شیخ حبلی نے علمائے بحرین کے گرفتار کئے جانے پر شدید تنقید کی اور کہا: آل خلیفہ حکومت نے جنون آمیز اقدامات انجام دے کر اس بات کو ظاھر کردیا کہ بحرین عظیم بحران سے روبرو ہے ، آل خلیفہ حکومت کے حالیہ اقدامات اس بات کے گویا ہیں کہ بحرینیوں پر سے حکومت کا اختیار اٹھ چکا ہے اور وہ عوام کو کنٹرول میں لانے کے لئے ظلم و زیادتی اور سرکوب پر مجبور ہے ۔

انہوں نے بحرین میں عربستان کے سعودی کے منفی کردار کی جانب اشارہ کیا اور کہا: دس سال کا عرصہ ہوگیا کہ سعودیہ ، بحرین میں منفی کردار ادا کرتا آرہا ہے ، اگر بحرین میں سعودیہ کی فوج اور مداخلت نہ ہوتی تو اب تک بحرینیوں کا انقلاب کامیاب ہوچکا ہوتا ۔

مجمع علمائے اسلامی لبنان کے رکن نے مزید کہا: بحرینی حکومت ، عربستان سعودی کے احکامات اور اس کی بیساکھی پر کھڑی ہے ، اسی بنیاد پر جب سعودیہ نے سن 2011  عیسوی میں احساس کیا کہ بحرینی حکومت کو خطرہ لاحق ہے تو اس نے اپنی فوج بحرین میں بھیج دیا تاکہ مسالمت آمیز انقلابی بحرینیوں کا انقلاب کچل دیا جائے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬