‫‫کیٹیگری‬ :
30 November 2016 - 09:26
News ID: 424781
فونت
علی شمخانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ ایران امریکہ اور مغربی ممالک کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کی ممکنہ خلاف ورزی کا جواب دینے کی طاقت رکھتا ہے۔
علی شمخانی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منگل کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے علی شمخانی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جامع ایٹمی معاہدے کی مکمل پاسداری کی ہے جبکہ امریکہ اور مغربی ملکوں کی جانب سے بعض معاملات میں وعدہ خلافیوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے واضح کیا کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے بھی اپنی متعدد رپورٹوں میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے وعدوں پر عملدرآمد کر دیا ہے لہذا اسے مثبت جواب دیا جانا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر علی شمخانی نے واضح کیا کہ ایران کسی صورت میں بھی جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی میں پہل نہیں کرے گا تاہم اگر فریق مقابل نے اس کی خلاف ورزی کی تو ہمارے پاس بھی مختلف آپشن موجود ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬