‫‫کیٹیگری‬ :
30 November 2016 - 22:09
News ID: 424789
فونت
سی آئی ڈی منسٹر نے شھدائے حلہ کی تشییع میں؛
اسلامی جمھوریہ ایران کے سی آئی ڈی منسٹر نے شھادت ، شیعوں کے لئے باعث افتخار جانا اور کہا: ملت ایران دھشت گردی کے مقابل ھرگز تسلیم نہیں ہوگی ۔
حجت الاسلام والمسلمین علوی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، اسلامی جمھوریہ ایران کے سی آئی ڈی منسٹر حجت الاسلام والمسلمین سید محمود علوی نے آج ظھر سے قبل حلہ عراق میں شھید ہونے والے اربعین امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی تشییع جنازہ کے پروگرام میں کہ جو حسینیہ ثارالله شھر اهواز میں منعقد ہوا ، رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران حضرت ایت اللہ سید علی خامنہ ای اور اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر جمھوریہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کا تعزیتی پیغام پہونچایا اور شیعوں کی تاریخ شھادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج شیعوں اور اهل بیت (ع) کے محبوں کا دل عشق حضرت امام حسین (ع) سے لبریز ہے اور وہ مکمل طور سے شھادت کے لئے آمادہ ہیں ۔

ایران کے سی آئی ڈی منسٹر نے شیعوں کی جانب سے استقبال شھادت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: شیعوں کی ثقافت میں شھادت ایک فطری چیز ہے ، شیعہ ھرگز ذلت پذیر نہیں ہے اور امریکن ، صھیونیوں ، سعودیوں ، داعش اور دیگر دھشت گرد گروہ کو ہمارا کھلا پیغام یہ ہے کہ شھادت ہمیں خوف مند نہیں کرسکتی ۔

انہوں نے مزید کہا: ہماری باتیں وہی حضرت علی اکبر (ع) کی باتیں ہیں کہ اگر ہم حق کے راستے پر ہیں تو پھر ہمیں موت کا کوئی خوف نہیں ہونا چاہئے ، یا سرزمین کربلا پر حضرت قاسم (ع) کی حضرت امام حسین علیہ السلام سے گفتگو کہ خدا کی راہ میں موت ، شھد سے زیادہ شیریں ہے  ۔

حجت الاسلام والمسلمین علوی نے فرمایا: «هیهات منا الذله» کا نارہ شیعوں کا ھمیشہ کا نارہ ہے  کہ جو کربلائے معلی میں ہونے والے اس کروڑوں کے عظیم اجتماع میں ایک بار پھر تکرار کیا گیا کہ ہم شیعہ حضرت امام حسین (ع) ، ان کے اھل بیت (ع) اور ناصروں کے راستہ پر گامزن ہیں ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ زیارت امام حسین (ع) کی راہوں میں بہت سارے مظالم انجام پائے ہاتھ کاٹے گئے اور شیعوں نے سر دئے کہا: شیعوں نے حضرت امام علی (ع) کا راستہ اپنا کر خدا کی راہ میں موت کو اپنایا مگر ظلم کی سامنے نہیں جھکے کیوں کہ عزت کی موت بہتر اور کرامت ہے ۔

ایران کے سی آئی ڈی منسٹر نے کہا: دھشت گردوں کی جنایتیں ان کے لئے ذلت ، بزدلی اور جہنم تعمیر کرتی ہیں اور ان جنایتوں کے مقابل عالم اسلام ھرگز تسلیم نہیں ہوسکتا ۔

خبرگان رھبر کونسل میں ایران کے عوامی نمائندے نے کہا: خدا کی راہ میں شھادت ہمارا راستہ ہے ، ہم ھرگز دھشت گردوں کے مقابل خاموش نہیں ہوسکتے اور ان جنایتوں کے مقابل «هیهات منا الذله» ہمارا دائمی نارہ ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۵۰۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬